ممبئی : معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسکائپ کے ذریعہ میڈیا سے بات چیت کی اور اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزمات کو یکسرمسترد کردیا ۔ ذاکر نے کہا کہ میڈیا نے میرے بیانات کو توڑ دیا مروڑکر پیش کیا اور اس کو اپنے پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا۔ میری تقریروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تمام طرح کے دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ اگر آزاد سوچ اور کسی تعصب کے بغیر میرے بیانات کا تجزیہ کریں گے ، تو پائیں گے کہ میں امن کا پیغامبر ہوں۔ ہندوستان کی میڈیا کو نشانے پر لیتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ وہ میرا ٹرائل کر رہا ہے۔ جس اخبار نے ڈھاکہ حملے کو لے کر مجھ الزام لگایا تھا ، اس نے بعد میں اس میں اصلاح کرلی اور اپنی خبر کو واپس لے لیا ۔ اگر آپ میری ریکارڈنگ کو غور سے سنیں گے ، تو آپ کو سبھی جوابات مل جائیں گے ۔ ویڈیو کلپس کو ادھورا دکھایا گیا ، یا پھر ان سے چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ اگر آپ مجھ سے وضاحت چاہتے ہیں تو میں آپ کو مکمل جواب پین ڈرائیو میں بھی دوں گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کئی مرتبہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مختلف وجوہات کی وجہ سے پریس کانفرنس ملتوی کی گئی ۔ پہلے 12 جولائی کو ممبئی کے ٹرائيڈنٹ ہوٹل میں پریس کانفرنس ہونے والی تھی ، لیکن وہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ اس کے بعد پھر 14 جولائی کی صبح ساڑھے 11 بجے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پریس کانفرنس ہونی تھی ، لیکن ہوٹل کے ذریعہ منع کئے جانے کے بعد اس کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔