بی جے پی نےبیف ایکسپورٹر کمپنیوں سےکروڑوں روپئے بطورعطیہ قبول کئے

نئی دہلی، ممبئی۔ حالیہ مہینوں میں بی جے پی اور اس کی ہمنوا تنظیموں نے بیف معاملہ پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا کیا۔

Dec 17, 2015 03:06 PM IST | Updated on: Dec 17, 2015 03:06 PM IST
بی جے پی نےبیف ایکسپورٹر کمپنیوں سےکروڑوں روپئے بطورعطیہ قبول کئے

نئی دہلی، ممبئی۔ حالیہ مہینوں میں بی جے پی اور اس کی ہمنوا تنظیموں نے بیف معاملہ پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا کیا۔ نفرت انگیز بیانات سے لے کر نوبت مار پیٹ اور قتل و غارت گری تک آ گئی۔ لیکن بیف کے معاملے پر اودھم مچانے والی اس پارٹی کے سرگرم  لیڈر سنگیت  سوم  بیف ایکسپورٹ کمپنی کے ڈائریکٹر نکلے۔ یہ وہی سنگیت سوم ہیں جو اتر پردیش میں بیف کے معاملے پر احتجاجی تحریک میں پیش پیش تھے۔ ایک تازہ انکشاف ہوا ہے کہ بی جے پی  بیف ایکسپورٹ ہاوسییس سے چندہ لیتی ہے اور اس کے لیڈران بیف پر پابندی کی بات کرتے ہیں ۔ سماجی شخصیات کا ماننا ہے کہ بی جے پی کا یہ دوہرا رویہ عوام کو بے وقوف سمجھنے جیسا ہے۔ تاہم اس مدعے پر سیاسی شخصیتوں نے بولنے سے گریز کیا ہے۔

دوسری  طرف نریندر مودی کے دور حکومت میں بیف ایکسپورٹ میں گزشتہ  سالوں کی بہ نسبت کافی اضافہ ہوا  ہے۔ بیف  ایکسپورٹ کے  سلسلے میں ایک اور انکشاف یہ   بھی ہوا ہےکہ  بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کچھ کمپنیوں  سے کروڑوں روپئے کے عطیات قبول کئے۔ یہ انکشاف پارٹی کی  مالی اعانت پر جاری رپورٹ میں ہوا  ہے جو اس نےسال2013-14 ،  اور   2014-15کے تعلق سے الیکشن کمیشن کو پیش کی۔

مالی امداد  سے متعلق اس رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے  بیف ایکسپورٹ کرنے والی تین کمپنیوں  فری گوری  فیکو الانہ لمیٹیڈ، فری گیریو کنوروا  الانہ لمیٹیڈ اور  انڈا گرو فوڈس لمیٹیڈ سے دو کروڑ بطور عطیہ قبول کئے۔ یہ تینوں کمپنیاں الانہ سنسز لمیٹیڈ کی  معاون کمپنیاں ہیں۔ جسکا رجسٹرڈ  پتہ الانہ ہاؤس،الانہ روڈ،کولابہ ممبئی ہے۔ سن 2014-15 میں فری گوری  فیکو الانہ لمیٹیڈ نے پارٹی فنڈ میں پچاس لاکھ روپئے دیے تھے۔ تینوں کمپنیوں نے بی جے پی کے پارٹی فنڈ میں وجئے بینک کے ذریعے رقم منتقل کی تھی۔الانہ سنسز لمیٹیڈ کمپنی خود کو بھینس کا گوشت ایکسپورٹ کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بتاتی ہے۔

اس انکشاف  پر معروف  سماجی کارکن شبنم ہاشمی  کے علاوہ  آل انڈیا ملی کونسل کے  جنرل سیکرٹری  ڈاکٹر منظور عالم   نے بھی  کہا  کہ   بی جے پی بیف ایکسپورٹ ہاوسیس سےچندہ  لیتی ہے ۔ دوسری طرف اسکے لیڈران  بیف کو لیکر اشتعال انگیز بیان دیتے ہیں ۔ عوام کے سامنے اس پارٹی کا یہ  دوہرا چہرہ آنا چاہیے۔

Loading...

Loading...