بی جے پی لیڈر اور ان کے بیٹے کو گولی مار کر قتل

نئی دہلی۔ گجرات بی جے پی کے اقلیتی لیڈر الیاس خان پٹھان اور ان کے بیٹے آصف کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

Aug 23, 2015 08:19 AM IST | Updated on: Aug 23, 2015 08:26 AM IST
بی جے پی لیڈر اور ان کے بیٹے کو گولی مار کر قتل

نئی دہلی۔ گجرات بی جے پی کے اقلیتی لیڈر الیاس خان پٹھان اور ان کے بیٹے آصف کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ انگریزی اخبار راجکوٹ ناؤ کے منیجنگ ڈائریکٹر الیاس خان جب آفس سے گھر پہنچے تھے تب نقاب پوش حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

اس دوران جب ان کے بیٹے آصف اور اکبر ان کو بچانے کے لئے دوڑے تو حملہ آوروں نے ان پر بھی گولیاں چلائیں۔ اس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ اس حملے میں زخمی ہوئے الیاس خان کے دوسرے بیٹے اکبر کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی ملزم پکڑا نہیں گیا ہے۔

Loading...

Loading...