کیرتی آزاد نے پوچھا، پارٹی صدرامت شاہ میری معطلی کی وجہ بتائیں

احمد آباد۔ بی جے پی سے نکالے گئے کیرتی آزاد نے آج اپنی معطلی پر پارٹی سے سوال پوچھے۔

Dec 24, 2015 11:02 AM IST | Updated on: Dec 24, 2015 11:02 AM IST
کیرتی آزاد نے پوچھا، پارٹی صدرامت شاہ میری معطلی کی وجہ بتائیں

احمد آباد۔ بی جے پی سے نکالے گئے کیرتی آزاد نے آج اپنی معطلی پر پارٹی سے سوال پوچھے۔ کیرتی نے کہا کہ میری غلطی کیا ہے مجھے نہیں معلوم۔ کیا بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانا ڈسپلن شکنی ہے۔ پارٹی صدر میری معطلی کی وجہ بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے دخل دینے کے لئے کہوں گا۔ میں نے کسی کا ذاتی نام نہیں لیا ہے۔ میرے پاس بتانے کے لئے بہت کچھ ہے۔ میں نے 22 سال بی جے پی میں گزارے ہیں۔ میں پارٹی کی معطلی کے نوٹس کا جواب دوں گا۔ سبرامنیم سوامی کی مدد سے جواب دوں گا۔

Loading...

کیرتی آزاد نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ کی کمپنی کو کروڑوں کے ٹھیکے دیئے گئے۔ کسی کمپنی کو 4 کروڑ تو کسی کمپنی کو 5 کروڑ دئیے گئے۔ کیرتی نے سوال اٹھایا کہ ڈی ڈی سی اے میں اب تک چھاپے کیوں نہیں مارے گئے۔ ڈی ڈی سی اے سے دستاویزات غائب کرائے جا رہے ہیں۔ كل شام یہاں سے دستاویزات باہر لے جائے گئے۔

Loading...