'تو میں پھانسی لگا لونگا'، پہلوانوں کے الزامات پر بولے WFI کے سربراہ برج بھوشن سنگھ

ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ

ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دہلی کی پڑوسی ریاستوں کے کسان پہلوانوں کی حمایت کے لیے یہاں جنتر منتر پر ایک مہاپنچایت منعقد کرنے جارہے ہیں، جہاں سے وہ مزید حکمت عملی طے کریں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی. ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے اتوار کو احتجاجی پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پر کہا کہ اگر ان پر ایک بھی الزام ثابت ہو گیا تو وہ خود کو پھانسی پر لٹکا دیں گے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے یہ اطلاع دی۔

    جنتر منتر پر 23 اپریل سے پہلوان احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈبلیو ایف آئی کے صدر اور اتر پردیش سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔

    یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دہلی کی پڑوسی ریاستوں کے کسان پہلوانوں کی حمایت کے لیے یہاں جنتر منتر پر ایک مہاپنچایت منعقد کرنے جارہے ہیں، جہاں سے وہ مزید حکمت عملی طے کریں گے۔ دہلی پولیس نے کسانوں کے قومی دارالحکومت میں داخلے کے لیے اتر پردیش سے ملحق سنگھو اور ٹکری سرحدوں پر نگرانی بڑھا دی ہے۔ جنتر منتر پر بھی بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔



    یہ بھی پڑھیں: برج بھوشن شرن سنگھ کا بڑا بیان، میں WFI چیف کے عہدے سے دے دوں گا استعفیٰ، مگر....

    خواتین پہلوانوں کی شکایت پر برج بھوشن پر 2 FIRدرج، پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج

    بھاگا نہیں ہوں، جانچ میں تعاون کروں گا، FIR درج ہونے سے پہلے برج بھوشن شرن سنگھ کا بیان

    بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک سمیت سینئر پہلوان 23 اپریل سے دہلی کے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایک نابالغ سمیت سات پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: