ہوم » نیوز » Explained

Explained:گھریلو تشدد کیاہےاور ہندوستان میں گھریلوتشددکےمعاملات درج کرنےکاطریقہ کارکیاہے؟

گھریلو تشدد کی جانچ کے لئے شکایت کنندہ سے شکایت موصول ہونے کے بعد پروٹکشن آفیسر کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔پروٹکشن آفیسر کی جانب سے گھریلو تشدد کے واقعات جن کا شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کی جانچ کے بعد رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔

  • Share this:

گھریلوتشدد کیا ہے؟

مدعا علیہ کی کوئی بھی ایسی غلطی،زبانی،جسمانی،جذباتی حرکت جس سے نقصان پہنچے یا زندگی کو خطرہ ہو،کاشمار گھریلو تشددمیں کیا جاسکتا ہے۔

ہندوستان میں گھریلوتشدد کے معاملات درج کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

خاتون کو قریبی مہیلا کورٹ یا پھر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے پاس میں شکایت تفصیلات کے ساتھ دائر کرنی ہوتی ہے  اور اس کی  دیوانی وفوجداری نوعیت کی تلافی کی خواہش کرنی پڑتی ہے۔

واقعہ کی رپورٹ کیا ہے؟
گھریلو تشدد کی جانچ کے لئے شکایت کنندہ سے شکایت موصول ہونے کے بعد پروٹکشن آفیسر کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔پروٹکشن آفیسر کی جانب سے گھریلو تشدد کے واقعات جن کا شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کی جانچ کے بعد رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔

کیا خواتین،خواتین کے خلاف گھریلوتشدد کرسکتی ہیں؟
جی ہاں،سپریم کورٹ نے اپنے اہم فیصلہ میں اس نکتہ کو واضح کیا ہے۔
گھریلو تشدد سے خواتین کے تحفظ کے لئے کیا قوانین دستیاب ہیں؟
گھریلوتشدد سے خواتین کے تحفظ کا قانون 2005،دفعہ 498Aاور اس سے متعلق تعزیرات ہند کی دفعات 406,323,354

کیا ایسی خواتین کو گھریلو تشدد ایکٹ کے تحت تحفظ حاصل ہے جو شادی کے بغیر ایک ساتھ زندگی گذارتی ہیں؟
جی ہاں
گھریلو تشددمعاملہ کو ثابت کرنے کے لئے قانونی ثبوت کیا ہونا چاہئے؟
عینی شاہدین کی گواہی،دستاویزی ثبوت،دوسرے شواہد جیسے آڈیواور ویڈیو وغیرہ

گھریلو تشدد کی جانچ کے لئے شکایت کنندہ سے شکایت موصول ہونے کے بعد پروٹکشن آفیسر کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔پ
گھریلو تشدد کی جانچ کے لئے شکایت کنندہ سے شکایت موصول ہونے کے بعد پروٹکشن آفیسر کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ تیار کی جاتی ہے

498Aاور گھریلو تشدد معاملہ میں کیافرق ہے؟
گھریلو تشدد کسی بھی قسم کی ہراساں جیسے جسمانی،ذہنی،معاشی وغیرہ کی شکایت سے متعلق ہے جس میں کوئی جہیز کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہو،جبکہ 498Aتعزیرات ہند اس وقت سامنے آتی ہے جب جہیز کے مطالبہ کی تکمیل نہ کرنے پرہراسانی کی جاتی ہے۔

کیا کسی شوہر کی جانب سے بیوی سے گھر چھوڑدینے کی خواہش کرنا گھریلو تشدد میں آتا ہے؟
جی ہاں

گھریلو تشدد کا متاثر بنائے جانے پر مرد کو کیاکرناچاہئے؟
پولیس سے شکایت کی جائے اور دستاویزی ثبوت جیسے ایم ایل سی کے ساتھ ایف آئی آر حاصل کرنے کی کوشش کی جائے،اگرچہ کہ اس کیلئے کوئی خصوصی قانون درکار نہیں ہے۔

ہندوستان میں کیا ایل جی بی ٹی طبقہ پر گھریلوتشدد کا اطلاق ہوتا ہے؟
جی ہاں

نوٹ : پراچی مشرا سپریم کورٹ کی وکیل ہیں ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 18, 2021 09:53 PM IST