ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Mission Pani : کیا ہے جل پرتگیہ دیوس ؟ یہ کیوں ضروری ہے اور کون اس کا حصہ بننے جارہا ہے؟

آپ بھی اس تاریخی موقع کے گواہ بن سکتے ہیں اور صاف پانی و صاف صفائی کے مشن میں تعاون دے سکتے ہیں ۔ 19 نومبر کو صبح 11:30 بجے سے News18.com کے علاوہ فیس بک اور ٹویٹر پر ہمارے ساتھ لائیو جڑیئے ۔

  • Share this:
Mission Pani : کیا ہے جل پرتگیہ دیوس ؟ یہ کیوں ضروری ہے اور کون اس کا حصہ بننے جارہا ہے؟
Mission Pani : کیا ہے جل پرتگیہ دیوس ؟ یہ کیوں ضروری ہے اور کون اس کا حصہ بننے جارہا ہے؟

مشن پانی شروعات سے ہی لوگوں کا آندولن رہا ہے ۔ اب یہ پانی کو بچانے اور صاف صفائی کی تشہیر کا ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم بھی بن گیا ہے ۔ اس کا آخری مقصد اس دن کا حصول ہے جب ہر ہندوستانی شہری کے پاس صاف پانی اور پوری صفائی ہوگی ۔ یہ مقصد تبھی پورا ہوسکتا ہے جب ہر شخص اپنے رویہ میں تھوڑی تبدیلی لائے ۔ مشن پانی کو ایک مثال بنانے کیلئے شہریوں کو ایک موقع کی ضرورت ہے ، جب وہ اس کام کیلئے اپنا وعدہ پورا کرسکیں ، اس لئے جل پرتگیہ دیوس  (Jal Pratigya Diwas) ایک تاریخ کی طرح ہمارے سامنے آیا ، جب ہم ہماری تشویشات اور ذمہ داریوں کو ایک عہد میں شامل کرتے ہیں ۔


جل پرتگیہ دیوس 19 نومبر کو ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے پر منایا جائے گا ۔ یہ اس لئے کہ یہ دن صاف صفائی اور پانی کے تحفظ کو لے کر ہماری قومی مہم میں ایک واٹرمارک بن جائے گا ۔ جل پرتگیہ دیوس پر ہونے والے پروگرام میں عزت مآب نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت شامل ہوں گے ۔ اس پروگرام میں وہ مشن پانی کے وجہ کی مطابقت بتائیں گے ۔ وہ کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ مل کر ملک میں پانی کے تحفظ اور صاف صفائی کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے انتظامی ڈھانچہ تیار کریں گے ۔


ان کے ساتھ امریکہ کے سابق نائب صدر اور ایوارڈ یافتہ ماہر ماحولیات ایلگور ، ورلڈ ٹوائلیٹ ادارہ کے بانی جیک سم اور مشن پانی مہم کے ایمبیسڈر اور اداکار اکشے کمار شامل ہوں گے ۔ اپنے آئیڈیاز شیئر کرنے کے علاوہ یہ سبھی شخصیات مشن پانی گانا کے لانچ کے بھی گواہ بنیں گے ۔ اس گانے کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے جبکہ اس کو پرسون جوشی نے لکھا ہے ۔


یہ سبھی شخصیات ہارپک ۔ نیوز 18 مشن پانی کے جل پرتگیہ دیوس کے اصل مقاصد طے کریں گے ۔ اس مشن کے تحت پورے ملک میں واٹر واریئرس کو حلف دلایا جائے گا ۔ پورے ملک سے اسکولی طلبہ ، اساتذہ اور دیگر ہندوستانی شہری اس سے انٹرنیٹ یا براہ راست طور پر جڑیں گے ۔ یہ سبھی صفائی اور صوابدید کے ساتھ پانی کے استعمال کا حلف لیں گے ۔

جل پرتگیہ دیوس پر جب ہم صحتمند مستبقل کیلئے صاف صفائی اور صاف پانی کی دستیابی کی تیاری کریں گے ، تو اس دوران ہم واٹر واریئرس کی کہانیاں بھی سامنے لائیں گے ۔ ایسے واریئرس جنہوں نے الگ ہٹ کر پانی کے تحفظ اور دوسروں تک صاف پانی کی رسائی کیلئے کام کئے ہیں ۔

آپ بھی اس تاریخی موقع کے گواہ بن سکتے ہیں اور صاف پانی اور صاف صفائی کے مشن میں تعاون کرسکتے ہیں ۔ 19 نومبر کو صبح ساڑھے گیارہ بجے سے News18.com ، فیس بک اور ٹویٹر پر ہمارے ساتھ لائیو جڑیئے ۔

جل پرتگیہ دیوس پر آپ بھی حلف لے سکتے ہیں ۔ حلف لیتے ہوئے اپنی تصویر یا ویڈیو #MeriJalPratigya کے ساتھ سوشل ہینڈل پر @CNNNews18 اور @Harpic_India کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ کریں ۔ اس طرح سے آپ واٹر واریئرس میں شامل ہوجائیں گے ، جو ایک خوشحال اور محفوظ ہندوستان بنانے کا وعدہ کرتے ہیں ۔ ایسا ہندوستان جو اپنے قیمتی پانی کو سنبھال کر رکھتا ہے ۔ زیادہ جانکاری کیلئے لاگ آن کریں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 18, 2020 02:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading