உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tek Fog App: ایک ساتھ بنا دیتا ہے سینکڑوں WhatsApp، Facebook اور Twitter اکاونٹ! خطرناک ہونے کا لگا ہے الزام

    بتایا یہ جا رہا ہے کہ الیکشن میں اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے Tek Fog App ایپ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ایپ کی بات میں کتنی سچائی ہے یا یہ کتنا جھوٹ ہے، اس بارے میں ابھی تک کچھ واضح نہیں ہو پایا ہے، لیکن آج ہم آپ کو اس ایپ کے بارے میں تفصیل سے بتانے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتائیں گے کہ آخر اس ایپ کو لے کر کیا الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Tek Fog App کو لے کر نیوز سے لے کر سوشل میڈیا تک ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ بتایا یہ جا رہا ہے کہ الیکشن میں اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے Tek Fog App ایپ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ایپ کی بات میں کتنی سچائی ہے یا یہ کتنا جھوٹ ہے، اس بارے میں ابھی تک کچھ واضح نہیں ہو پایا ہے، لیکن آج ہم آپ کو اس ایپ کے بارے میں تفصیل سے بتانے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتائیں گے کہ آخر اس ایپ کو لے کر کیا الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

      جانکاری کے مطابق یہ ایک اپلی کیشن ہے، جس کے ذریعہ سے بہت سارے ایپ جنریٹیڈ ٹوئٹر ہینڈل، فیس بک پیج، شیئر چیٹ اکاونٹ اور واٹس اپ اکاونٹ ایکسیس کئے جاسکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعہ سے فوراً ہی ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر اکاونٹ بنائے جاسکتے ہیں، ساتھ ہی وہ بھی ان پر کوئی بھی فٹ پرنٹ چھوڑے بغیر۔ جانکاری کے مطابق، اس ایپ کا استعمال کرکے بغیر کسی ویریفکیشن کے سینکڑوں اکاونٹ بنائے جاسکتے ہیں اور انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ اسے چلانے کے لئے کسی طرح کی او ٹی پی کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

      ایسا الزام ہے کہ اس ایپ کی مدد سے جو بھی سوشل میڈیا ہینڈلس تیار کئے جاتے ہیں، ان کا استعمال کسی بھی پارٹی یا شخص کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ اس بات میں کتنی سچائی ہے کہ اس بارے میں ہم کچھ بھی نہیں کہہ سکتے ہیں، لیکن اس ایپ کو لے کر فی الحال یہی الزام لگائے جا رہے ہیں اور ایسا کہا جا رہا ہے کہ یہ کسی خاص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: