உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کام کی بات : اگر اس بھاگ دوڑ بھری زندگی میں آپ کی سیکس لائف ٹھنڈی پڑگئی ہے تواپنائیں یہ طریقہ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    آج کل ایسے بہت سے جوڑے ہیں ، جو اس بات کر لے کر پریشان رہتے ہیں کہ کام کاج کی چکر میں سیکس لائف میں ٹھنڈی پڑگئی ہے۔

    • Share this:

      سوال : رشتے میں پیار کے باوجود سیکس کا حصہ "مسنگ "ہے ۔ کبھی میرا دل نہیں کرتا تو کبھی ساتھی تھکا ہوا رہتا ہے ۔
      ڈاکٹر پارس شاہ
      آج کل ایسے بہت سے جوڑے ہیں ، جو اس بات کر لے کر پریشان رہتے ہیں کہ کام کاج کی چکر میں سیکس لائف میں ٹھنڈی پڑگئی ہے۔ وہ قریب تو آنا چاہتے ہیں لیکن کبھی ایک کا دل نہیں ہوتا تو کبھی دوسرے کا ۔ کئی جوڑے ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں کہ میں جب بھی خواہش ظاہر کرتا ہوں تو ساتھی منع کردیتا ہے ۔ یہ پریشانی جتنی عام ہے ، اس کا حل بھی اتنا ہی آسان ہے۔
      رشتہ جتنا گہرا ہوگا ، ایک دوسرے کا موڈ اور اس کی ضرورتیں اتنی آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہیں۔ دن بھر کی بھاگ دوڑ کے بعد اگر ایک ساتھی تھکا ہوا ہے تو اس سے سیکس کی خواہش کا اظہار کرنا زیادتی ہے ۔ پارٹنر کے قریب آنا چاہتے ہیں تو کام میں اس کی مدد کریں ، یہ مدد بے دلی سے نہیں ہونی چاہئے اور نہ ہی صرف اسی مقصد کے کیلئے ۔ گھر اور باہر کے کاموں میں برابر کی شراکت داری آپ کی سنجیدگی کو بھی بتاتی ہے۔ رسوئی میں مدد کریں ، سبزیوں کی خریداری مل کریں ، کام میں ہاتھ بٹائیں  ، تو آپسی تعلقات مضبوط ہوں گے اور جسمانی تعلقات قائم کرنے کی بھی گنجائش بڑھے گی۔


      کام کی بات : پہلی مرتبہ سیکس کی بات اگر گھبراہٹ سے بھر دیتی ہے ، تو پڑھیں کس طرح کریں شروعات


      ایک دوسرے کے وقت کو بھی جانیں ، صبح کے وقت مرد میں سیکس کرنے کی خواہش سب سے زیادہ ہوتی ہے ، تو اس دوران سیکس کرنا ان کیلئے زیادہ اطمینان بخش ہوتا ہے۔ ایسے ہی خواتین کو اکثر فرصت کے لمحات اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ دونوں مل کر درمیان کا کوئی راستہ نکال سکتے ہیں۔ سیکس کیلئے ماحول کا بھی سازگار ہونا ضروری ہے۔ کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے بریک میں سیکس نہیں کیا جاتا۔ ایک دوسرے کو کوانٹیٹی ٹائم نہیں بلکہ کوالیٹی ٹائم ضرور دیں۔ گھر اور دفتر کے درمیان وقت نہیں ملتا تو بریک پر جائیں، اس سے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔


      کام کی بات : کیا لڑکیاں بھی لڑکوں کی طرح کرتی ہیں مشت زنی ؟


      سیکس کیلئے صرف دستیابی نہیں بلکہ ذہنی اور جسمانی تیاری بھی ہونی چاہئے۔ گفتگو کا بھی اس میں بڑا رول ہے۔ خواہ تھوڑا ہی وقت ملے ، ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہیں ، مذاق کریں ، پرانی یادیں تازہ کریں ، پرانا ایلبم دیکھیں یا پھر ایک دوسرے کی ضرورتوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں ۔ سماجی زندگی میں خواہ کتنے ہی سنجیدہہوں ، لیکن ساتھی کے ساتھ سیکس کرتے ہوئے ضرور پوچھیں کہ اسے کیا اچھا لگتا ہے یا پھر کون سی چیز آپ کو اچھی لگتی ہے۔
      ۔(ڈاکٹر پارس شاہ ساندھیہ ملٹی اسپشلیٹی ہاسپیٹل احمد آباد ، گجرات میں چیف کنسلٹنٹ سیکسولاجسٹ ہیں)۔
      اگر آپ کے دل میں کوئی بھی سوال یا تجسس ہے تو آپ اس ای میل پر ہمیں میل بھیج سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ آپ کے سبھی سوالوں کا جواب دیں گے۔
      Ask.life@nw18.com


      کام کی بات : سیکس کے دوران اگر ان باتوں کا رکھیں گے خیال ، تو یہ لمحات بن جائیں گے یادگار


      کام کی بات : سیکس کے بعد خاتون ساتھی مطمئن ہوئی یا نہیں ، اس طرح کریں معلوم


      کام کی بات : دن یا ہفتہ میں کتنی مرتبہ سیکس کریں گے تو سیکس لائف مانی جائے گی نارمل ، پڑھیں یہ خبر

      First published: