உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر : آرٹیکل دفعہ370اب بن گیا تاریخ کا حصہ۔ کیا ہے اس آرٹیکل میں پڑھیں یہاں

    دفعہ 370کے تحت ریاست جموں کشمیر کوخصوصی موقف حاصل تھا-(تصویر:نیوز18 اردو گرافکس)۔

    دفعہ 370کے تحت ریاست جموں کشمیر کوخصوصی موقف حاصل تھا-(تصویر:نیوز18 اردو گرافکس)۔

    دفعہ 370کے تحت ریاست جموں کشمیر کوخصوصی موقف حاصل تھا-جموں کشمیر کا الگ سے آئین اور پرچم تھا- جموں کشمیر کے لوگوں کودوہری شہریت حاصل تھی- ملک کاعام شہری جموں و کشمیرمیں جائیداد نہیں خرید سکتا تھا-

    • Share this:


      دفعہ کے تحت ریاست جموں کشمیر کوخصوصی موقف حاصل تھا-جموں کشمیر کا الگ سے آئین اور پرچم تھا- جموں کشمیر کے لوگوں کودوہری شہریت حاصل تھی- ملک کاعام شہری جموں و کشمیرمیں جائیداد نہیں خرید سکتا تھا- وفاقی آئین کی کئی دفعات کا نفاذجموں کشمیرپرنہیں ہوتا تھا-دفاعی،خارجی اور مالیاتی امورکے سوادیگرمعاملوں میں ریاستی حکومت کی منظوری ضروری تھی۔

      واضح رہے کہ آج اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں کشمیر سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 (3) کو ہٹانے کی قرارداد اور جموں کشمیر تشکیل نو بل پیش کر دیا۔اس بل کے ذریعہ حکومت نے جموں وکشمیر کودو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سے لداخ کو الگ کرکے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایوان میں اس بل کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ لداخ کے لوگوں کا برسوں سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ اسے الگ ریاست کا درجہ دیا جائے۔ اس کے پیش نظر لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا درجہ دیا جائے گا لیکن اس کی قانون ساز اسمبلی نہیں ہوگی۔
      First published: