وہاٹس ایپ کے انڈیا ہیڈ ابھیجیت بوس اور میٹا کے پبلک پالیسی سربراہ راجیو اگروال نے دیا استعفی
وہاٹس ایپ کے انڈیا ہیڈ ابھیجیت بوس اور میٹا کے پبلک پالیسی سربراہ راجیو اگروال نے دیا استعفی
وہاٹس ایپ انڈیا کے ہیڈ ابھیجیت بوس اور میٹا کے پبلک پالیسی ہیڈ راجیو اگروال نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے منگل کو یہ جانکاری دی ۔
نئی دہلی : وہاٹس ایپ انڈیا کے ہیڈ ابھیجیت بوس اور میٹا کے پبلک پالیسی ہیڈ راجیو اگروال نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے منگل کو یہ جانکاری دی ۔ یہ کمپنی کے ذریعہ دنیا بھر میں گیارہ ہزار ملازمین کے چھٹنی کے اعلان کے ایک ہفتہ کے اندر ہوا ہے ۔ کمپنی نے میٹا انڈیا پبلک پالیسی کی ذمہ داری اب شیوناتھ ٹھکرال کو دی ہے، جو فی الحال ہندوستان میں وہاٹس ایپ کی پبلک پالیسی کے ڈائریکٹر ہیں ۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ابھیجیت بوس کے استعفی کے بعد جاری بیان میں وہاٹس ایپ کے ہیڈ ول کیتھ کارٹ نے کہا کہ میں ابھیجیت بوس کو وہاٹس ایپ کے پہلے انڈیا ہیڈ کے طور پر ان کے زبردست رول کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے ہماری ٹیم کو ایسی نئی سروسیز کی ڈیلیوری میں مدد کی، جن سے لاکھوں لوگوں اور کاروبار کو فائدہ ہوا ۔ وہاٹس ایپ اب بھی ہندوستان کیلئے بہت کچھ کرسکتا ہے اور ہم ہندوستان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں اپنا کردار جاری رکھنے کو لے کر پوجوش ہیں ۔ بوس نے فروری 2019 میں ہندوستان میں کمپنی کے پہلے سربراہ کے طور پر وہاٹس ایپ سے وابستہ ہوئے تھے ۔ بوس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہاٹس ایپ کی سبھی ٹیموں کیلئے بج ہفتہ مشکل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک چھوٹے سے وقفہ کے بعد انٹرپرونیورشپ کی دنیا میں پھر شامل ہوں گے ۔
بتادیں کہ حال ہی میں میٹا نے کہا تھا کہ ہندوستان میں اس کے سربراہ اجیت موہن نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ وہ فروری سے میٹا کے حریف اسنیپ سے جڑ جائیں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔