واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری،فنگرپرنٹ کی شناخت سے میسجز کولاک اوران۔لاک کرنے کی سہولت

صارفین 1منٹ،10 منٹ اور30منٹ میں کوئی بھی ایک وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں

Mar 29, 2019 06:38 PM IST | Updated on: Mar 29, 2019 06:38 PM IST
واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری،فنگرپرنٹ کی شناخت سے میسجز کولاک اوران۔لاک کرنے کی سہولت

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری ہے۔ واٹس ایپ،فنگرپرنٹ کی شناخت سے میسجز کولاک اوران۔لاک کرنے کی سہولت فراہم کررہاہے۔حال ہی میں کمپنی نےآئی اوایس صارفین کے لیے اس سہولت کو تجرباتی طورپربیٹاورزن پردستیاب کرایاہے۔ واٹس ایپ بیٹاانفونے اس سلسلہ میں ایک اسگرین شاٹ شیئر کیاہے ۔ جس میں بتایاگیاہے کہ صارفین سٹینگس کے زمرے میں پرائیویسی میں جاکرفنگرپرنٹ کی شناخت کے ذریعہ لاک ۔ ان لاک کی سہولت کا استفادہ کرسکتے ہیں۔اس سہولت کواستعمال کرنے کے لیے صارفین 1منٹ،10 منٹ اور30منٹ میں کوئی بھی ایک وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب واٹس ایپ نے اس سہولت کو استمال کرنے والے صارفین کے لیے پین بیک اپ کا بھی آپشن دیاہے۔

 

Loading...

Loading...