உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    WhatsApp میں آرہے ہیں کئی زبردست فیچرس، گروپ ایڈمن کرسکیں گے ممبر کے میسیج ڈیلیٹ

    واٹس ایپ کے اس فیچر کو ماڈریشن کا نام دیا گیا ہے۔ نئے فیچر کو اینڈرائیڈ اور iOS کے بیٹا ورژن پر آزمایا جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ کے اس فیچر کو ماڈریشن کا نام دیا گیا ہے۔ نئے فیچر کو اینڈرائیڈ اور iOS کے بیٹا ورژن پر آزمایا جا رہا ہے۔

    یہ فیچر ٹیلی گرام میں بھی ہے لیکن میسیج ڈیلیٹ کیے جانے پر اس طرح کا میسیج نہیں ملتا۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے پاس ممبر کے میسیج کو سبھی کے لئے ڈیلیٹ کرنے کا حق مل جائے گا۔ یہ فیچر فیک نیوز پر لگام لگانے میں کافی مددگارثابت ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی:WhatsApp اپنے یوزرس کی سہولت اور سیکورتی کے لئے نئے نئے فیچرس لاتا رہتا ہے اور پرانے فیچرس کو اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے۔ WhatsApp اب ایک ایسے فیچر پر کام کررہاہے جس کے آنے کے بعد واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن گروپ کے سبھی ممبر کے میسیج کو ڈیلیٹ کرپائیں گے۔ WhatsAppکے نئے فیچرس کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ WABetaInfo نے وقت بہ وقت کئی نئے فیچرس کو اسپاٹ کیا ہے۔ تازہ معلومات کے مطابق، WhatsApp یوزرس کو جلد ہی کئی نئے فیچرس دینے والا ہے۔

      WABetaInfo کے مطابق، WhatsApp کے نئے فیچر کو بیٹا ورژن پر دیکھا گیا ہے۔ WhatsApp کے اس فیچر کو ماڈریشن نام دیا گیا ہے۔ نئے فیچر کی ٹسٹنگ اینڈرائیڈ اور iOS کے بیٹا ورژن پر ہورہی ہے۔ Telegram میں نیہ فیچر پہلے سے ہی موجود ہے۔

      نئے فیچر میں ایک میسیج کے ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد “This was deleted by an admin, WABetaInfo” لکھا ہوا ہے۔ یہ فیچر ٹیلی گرام میں بھی ہے لیکن میسیج ڈیلیٹ کیے جانے پر اس طرح کا میسیج نہیں ملتا۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے پاس ممبر کے میسیج کو سبھی کے لئے ڈیلیٹ کرنے کا حق مل جائے گا۔ یہ فیچر فیک نیوز پر لگام لگانے میں کافی مددگارثابت ہوگا۔



      فی الحال، گروپ ایڈمنز کے پاس ہر کسی کے لیے ممبران کے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ صرف ممبران ہی سب کے لیے اپنے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

      آسانی سے کرپائیں گے چیٹ ٹرانسفر
      جانکاری کے مطابق، WhatsApp ایک ایسے نیے فیچر پر بھی کام کررہا ہے، جس سے یوزرس اپنی چیٹ کو اینڈرائیڈ ہینٹ سیٹ سے آئی فون میں آسانی سے ٹرانسفر کرپائیں گے۔ WABetaInfo کے مطابق، اس کے لئے کمپنی نئے ٹول پر کام کررہی ہے۔

      نوٹیفکیشن سیٹنگ
      WABetaInfo کے مطابق، انسٹینٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں یوزرس کو میسیج ری ایکشن کے لئے الگ سے نوٹیفکیشن سیٹنگ کا آپشن ملے گا۔ ایپ کے iOS یوزر کو جلد ہی نوٹیفکیشن کو مینیج کرنے کی سہولت ملنے والی ہے۔ اس فیچر کی مدد سے یوزرس طئے کرپائیںگے کہ انہیں کیا نوٹیفکیشن چاہیے اور کیا نہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: