واٹس ایپ سروس گھنٹوں ٹھپ رہنے کے بعد اب کام کر رہی ہے۔ لوگوں کو اپنے تمام پرانے پیغامات ملنا شروع ہو گئے ہیں، اور اب وہ ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کے قابل بھی ہیں۔ دوپہر 12 بجے کے قریب شروع ہونے والی آؤٹیج کے بعد صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مسئلہ عالمی سطح پر ہوا ہے۔ خرابی کا پتہ لگانے والی ویب سائٹ DownDetector نے دوپہر 12.07 سے بڑی تعداد میں 'مسائل کی رپورٹس' دیکھنا شروع کیں، اور دوپہر 1 بجے تک، ایسی 25,000 سے زیادہ رپورٹیں درج ہکی گئی تھیں۔
رپورٹ میں، 69 فیصد لوگوں نے پیغام بھیجنے میں ناکامی کی اطلاع دی جبکہ باقی نے سرور منقطع ہونے اور ایپ کے مکمل کریش ہونے کی اطلاع دی۔ دوپہر 2.30 بجے تک یہ رپورٹ کم ہو کر 3000 کے قریب آ گئی ہے۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ممبئی، دہلی، کولکاتہ اور لکھنؤ جیسے بڑے شہر شامل کیے گئے ہیں۔
یہ مسئلہ ایپ میں اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب کے تینوں ورژن کے صارفین کو آرہا تھا۔ سروس بند ہونے کے بعد واٹس ایپ صارفین کو کوئی نیا پیغام نہیں مل رہا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو پیغام رسانی میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ایپ کھولنے پر صارفین کو 'Connecting' کا پاپ اپ نظر آ رہا تھا۔
انسپیکٹر ماں کی بیٹی بنی IAS کسی اسٹار سے کم نہیں ہیں پری بشنوئیدیوالی کی رات گجرات میں ہنگامہ، وڈودرا میں 2گروپوں میں جم کر پتھربازی، پولیس پر بھی حملہواٹس ایپ نے اس آؤٹیج کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اسے جلد ٹھیک کرنے پر کام کر رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 5 اکتوبر 2021 کو بڑے میٹا آوٹیج کے بعد واٹس ایپ کی یہ پہلی بڑی آؤٹیج تھی، جب واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک ٹھپ ہو گئے، جس سے لاکھوں صارفین کئی گھنٹوں تک متاثر ہوئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔