فون کھونے پر ایسے رکھیں اپنی وہاٹس ایپ چیٹ کو محفوظ، کوئی کر نہ لے غلط استعمال

وہاٹس ایپ پر ہم پرائیویٹ اور پرسنل ہر طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ تو کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ کا فون کھو جائے تو آپ کی وہاٹس ایپ چیٹ کا کیا ہوگا؟

May 21, 2019 08:33 AM IST | Updated on: May 21, 2019 10:38 AM IST
فون کھونے پر ایسے رکھیں اپنی وہاٹس ایپ چیٹ کو محفوظ، کوئی کر نہ لے غلط استعمال

وہاٹس ایپ پر ہم پرائیویٹ اور پرسنل ہر طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ تو کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ کا فون کھو جائے تو آپ کی وہاٹس ایپ چیٹ کا کیا ہوگا؟ تو آپ کو بتادیں کہ اس سے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس سے آپ کے فون کھونے کے بعد بھی اپنے وہاٹس ایپ چیٹ کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ جس سے کوئی بھی اسے پڑھ نہیں پائے گا۔ آیئے جانتے ہیں پورا طریقہ۔۔۔۔

اپنے سم کارڈ کو لاک کریں۔ فون کھونے پر سب سے پہلے اپنےموبائل سروس پرووائیڈر کو کال کریں اور سم کو بلاک کروائیں۔ ایسا کرنے پر کوئی بھی آپ کے وہاٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویری فائی نہیں کر پائے گا اور اسے آپ کے وہاٹس ایپ کا ایکسز نہیں ملے گا۔

سم بلاک کروانے کے بعد اسی نمبرپر نیا سم لیں اور پھر اپنے وہاٹس ایپ کو دوبارہ ایکٹیو کریں۔ ایک بات کا خیال رکھیں کہ وہاٹس ایپ ایک مرتبہ میں صرف ایک ہی ڈیوائس پر ایکٹیو ہوتا ہے۔

Loading...

Loading...