ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

WhatsApp ہوا شروع، تقریباً 40 منٹ تک ڈاون رہا واٹس اپ، صارفین کو ہوئی پریشانی

انسٹینٹ میسجنگ ایپ واٹس اپ اور فوٹو شیئر پلیٹ فارم انسٹا گرام جمعہ کی شب ڈاون ہوگیا تھا۔ فیس بک کے مالکانہ حق والے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم واٹس اپ استعمال کرنے میں لوگوں کو پریشانی ہوئی، لیکن اب یہ خدمات دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

  • Share this:
WhatsApp ہوا شروع، تقریباً 40 منٹ تک ڈاون رہا واٹس اپ، صارفین کو ہوئی پریشانی
واٹس اپ اور انسٹا گرام ہوا ڈاون، صارفین کو ہو رہی ہے پریشانی

نئی دہلی: انسٹینٹ میسجنگ ایپ واٹس اپ (WhatsApp) اور فوٹو شیئر پلیٹ فارم انسٹا گرام (Instagram) جمعہ کی شب ڈاون ہوگیا، لیکب اب دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ تقریباً 40 منٹ تک واٹس اپ ڈاون رہنے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیس بک کے مالکانہ حق والے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم واٹس اپ استعمال کرنے میں لوگوں کو پریشانی ہوئی۔ رات کے تقریباً 11 بجے کئی صارف نے پریشانی کی شکایت کی ہے۔ صارف نے بتایا کہ میسیج بھیجنے اور ریسیو کرنے میں پریشانی آرہی ہے۔


ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے WhatsApp Down


وہیں، فیس بک کے مالکانہ حق والے انسٹا گرام کے صارفین بھی کوئی نیا پوسٹ نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔ پوسٹ کرنے میں بھی پریشانی آ رہی ہے۔ دوسری طرف، ٹوئٹر پر واٹس اپ ڈاون (WhatsApp Down) ٹرینڈ کر رہا ہے۔




واٹس اپ اور انسٹا گرام میں آرہی پریشانی کو لے کر اب تک کمپنی نے کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا ہے۔ حالانکہ اب دوبارہ کام کرنا شروع ہوگیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 19, 2021 11:35 PM IST