உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لڑکیوں کو جب ستاتی ہے بوائے فرینڈ کی یاد تو کرتی ہیں یہ پانچ کام

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    دوری کے دنوں میں لڑکیاں کچھ عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگتی ہیں ۔تو چلئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بوائے فرینڈ کی یاد آنے پر لڑکیاں کیا کیا کرتی ہیں۔

    • Share this:
      اکثر ایسا دیکھا جاتا ہے کہ لڑکیاں جب پیار میں پڑتی ہیں ، تو ان کی زندگی صرف اس کے پیار کے ارد گرد ہی سمٹ کر رہ جاتی ہے ۔ مگر کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ ریلیشن شپ میں کڑواہٹ پیدا ہوجاتی ہے اور ایک دوسرے سے دور ہوجاتے ہیں ۔ اس کے بعد حالت یہ ہوجاتی ہے کہ وہ بریک اپ جھیل نہیں پاتی ہیں ۔ وہ روتی ہیں ، غمزدہ ہوتی ہیں اور پریشان ہوتی ہیں ۔
      دوری کے دنوں میں لڑکیاں کچھ عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگتی ہیں ۔تو چلئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بوائے فرینڈ کی یاد آنے پر لڑکیاں کیا کیا کرتی ہیں۔
      بوائے فرینڈ کی یاد آنے پر لڑکیاں اپنے فون میں موجود پرانی تصاویر ، ویڈیوز ، میسیج کو کئی کئی مرتبہ پڑھتی ہیں ۔ دونوں کی ساتھ والی تصویر کو وہ گھنٹوں دیکھتی رہتی ہیں ۔ اس سے انہیں اپنے پارٹنر کی دوری کا احساس کم ہوتا ہے۔
      پارٹنر سے دور ہونے پر لڑکیاں ان کی جاسوسی کرنے لگتی ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر بوائے فرینڈ کا پروفائل دیکھنے لگتی ہیں اور ہر گھنٹہ ان کا اسٹیٹس چیک کرتی ہیں۔
      بوائے فرینڈ کے پوسٹ سے لے کر کمینٹس تک کے بارے میں پوری جانکاری رکھتی ہیں ۔ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ اس سے دور ہوکر بوائے فرینڈ بھی اس کو یاد کررہا ہے یا پھر وہ اپنی دنیا میں خوش ہے۔
      دوری کا احساس ہونے پر وہ اپنے بوائے فرینڈ کی پسند کے گانے سننا پسند کرتی ہے ، جس سے انہیں خوشی ملتی ہیں۔
      وہ پارٹنر کے دئے ہوئے تحائف کو بار بار دیکھتی رہتی ہیں ۔ اس سے بھی انہیں پارٹنر کے قریب ہونے کا احساس ہوتا ہے۔
      First published: