وزیراعظم مودی نے ششی تھرور کا کیوں ادا کیا شکریہ؟ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کہنے لگے ہوگئی کانگریس کی تقسیم
ششی تھرور کا وزیراعظم مودی نے کیوں ادا کیا شکریہ؟ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کہنے لگے ہوگئی کانگریس کی تقسیم
PM Modi Thanked Shashi Tharoor : بدھ کو جب وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کا جواب دے رہے تھے تو ایک لمحہ ایسا آیا جب وزیراعظم مودی نے کانگریس لیڈر ششی تھرور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 'تھینک یو ششی جی' کہا۔
نئی دہلی : بدھ کو جب وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دے رہے تھے تو ایک لمحہ ایسا آیا جب وزیراعظم مودی نے کانگریس لیڈر ششی تھرور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تھینک یو ششی جی کہا۔ اس پر پورا ایوان ہنس پڑا، جب کہ بی جے پی کے کچھ اراکین پارلیمنٹ 'کانگریس میں تقسیم' کے نعرے لگانے لگے۔
دراصل جب لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کے دوران وزیراعظم مودی اپوزیشن کے الزامات کا جواب دے رہے تھے، تب ششی تھرور سمیت کانگریس کے سبھی ممبران پارلیمنٹ نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ حالانکہ چند لمحوں کے بعد ششی تھرور ایوان میں واپس آئے، جنہیں دیکھ کر وزیراعظم مودی نے بے ساختہ کہا: ' تھینک یوششی جی...'۔ جیسے ہی وزیراعظم مودی نے یہ کہا تو کچھ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے 'ہوگئی کانگریس میں تقسیم' کا نعرہ لگانا شروع کردیا۔ ان کے نعرے کے درمیان وزیراعظم مودی بھی مسکراتے نظر آئے۔ تاہم تھوڑی دیر بعد کانگریس کے دیگر سبھی اراکین پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ساتھ ایوان میں واپس آگئے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لوگ نگیٹویٹی کو قبول نہیں کر سکتے اور ان پر لگائے گئے 'جھوٹے الزامات' پر کبھی یقین نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے پاس 140 کروڑ ہم وطنوں کے آشیرواد کا 'سرکشا کوچ' ہے جسے کوئی بھید نہیں سکتا۔
وہیں تھرور نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ان کی تقریر کے لئے سراہنا کی، لیکن انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپوزیشن کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ کیرالہ کے رکن پارلیمنٹ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیراعظم نے اچھی تقریر کی لیکن انہوں نے اپوزیشن کے ذریعہ پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔