உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Faridabad Crime News: بیوی نے شراب پینے سے روکا تو شوہر نے جلتی آگ میں ڈال دیا اس کا منہ، حالت نازک

    Crime in Faridabad: انسان سے حیوان بنے شوہر نے گرم دال بھی اپنی بیوی کے منہ پر پھینک دی، جس سے خاتون کا چہرہ، گردن اور گردن کے نیچے کا حصہ جل گیا۔

    • Share this:
      فریدآباد: ہریانہ کے فرید آباد (Faridabad) ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں شرابی شوہر کو شراب (Alcohol) پینے سے منع کرنا ایک بیوی کو بھاری پڑ گیا۔ شوہر نے جلتی آگ میں بیوی کا منہ ڈال دیا، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔ خاتون کو زخمی حالت میں بی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں سے انہیں دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔ خاتون کو ابھی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے شوہر کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

      اطلاعات کے مطابق، علی گڑھ کے گاوں جٹولہ کی رہنے والی کلپنا کی شادی پانچ سال قبل بلند شہر کے گاوں لال نیر کے باشندہ پنکو کے ساتھ ہوئی تھی۔ خاتون یہاں کھڑی کلا میں اینٹ بھٹھے پر مزدوری کرتی ہیں۔ خاتون کا الزام ہے کہ ان کا شوہر شادی کے بعد سے ہی مارپیٹ کرتا رہتا ہے اور شراب پینے کا عادی ہے۔

       خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات میں کھانا بنارہی تھی، تبھی شوہر شراب پی کر آگیا۔ جب اسے شراب پینے سے منع کیا تو ملزم نے ان کا سر پکڑ کر جان سے مارنے کی نیت سے چولہے کی جلتی آگ میں منہ ڈال دیا۔

      خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات میں کھانا بنارہی تھی، تبھی شوہر شراب پی کر آگیا۔ جب اسے شراب پینے سے منع کیا تو ملزم نے ان کا سر پکڑ کر جان سے مارنے کی نیت سے چولہے کی جلتی آگ میں منہ ڈال دیا۔

      ملزم شوہر فرار

      خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات میں کھانا بنارہی تھی، تبھی شوہر شراب پی کر آگیا۔ جب اسے شراب پینے سے منع کیا تو ملزم نے ان کا سر پکڑ کر جان سے مارنے کی نیت سے چولہے کی جلتی آگ میں منہ ڈال دیا۔ اس سے ان کا چہرہ جل گیا۔ اس کے بعد شوہر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہوا فرار ہوگیا۔

      خاتون کی حالت نازک

      خاتون نے جب شور مچایا تو اس کا بھائی آزاد موقع پر پہنچا۔ اس نے خاتون کو کھیڈی پل چوک کے پاس واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا۔ وہیں حادثہ کی اطلاع پاکر خاتون کے چچا گووند فریدآباد پہنچے اور اسے بی کے اسپتال میں داخل کرایا۔ بی کے سے خاتون کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے لئے ریفر کردیا۔ گووند کے مطابق، خاتون کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: