ہوم » نیوز » وطن نامہ

حاملہ ہونے کے لئے ساتھی سے کس وقت کروں سیکس؟

چار سے پانچ دن تک ساتھی کے ساتھ سیکس نہ کریں اورشوہرکے اسپرم کی کسی اچھی اورقابل بھروسہ لیبوریٹری میں جانچ کروائیں۔

  • Share this:
حاملہ ہونے کے لئے ساتھی سے کس وقت کروں سیکس؟
حاملہ ہونے کے لئے ساتھی سے کس وقت کروں سیکس؟

سوال: ڈاکٹر صاحب، میں 26 سال کی شادی شدہ خاتون ہوں۔ میری شادی کو دوسال ہوچکے ہیں، میں اورمیرے شوہرمستقل طورپرسیکس کا انجوائے کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود اب تک مجھے حمل نہیں ٹھہرپارہا ہے۔ اس چیزکو لے کراب میں کافی پریشان رہتی ہوں۔ مجھے وقت سے پیریڈس بھی ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ کس دن مجھے ساتھی کے ساتھ سیکس کرنا چاہئے تاکہ میں حاملہ ہوسکوں؟


جواب: پہلےآپ کو اورآپ کے ساتھی کو اسپیشلسٹ ڈاکٹرسے چیک اپ کرانا ہوگا۔ چار سے پانچ دن تک ساتھی کے ساتھ سیکس نہ کریں اورشوہرکے اسپرم کی کسی اچھی اورقابل بھروسہ لیبوریٹری میں جانچ کروائیں۔ اگررپورٹ میں کوئی پریشانی نہیں پائی جاتی ہے توآپ کوانہیں دیکھنا چاہئے۔ اگرآپ دونوں کی ہی رپورٹس ٹھیک آتی ہیں تویہ مہینے کے کچھ دنوں کی بھی پریشانی ہوسکتی ہے۔


ماہواری (پیریڈس) کے کچھ خاص دن جیسے کی پہلے دن سے لے کر13 یا 16 دنوں تک اس بات کا خیال رکھیں کہ ان دنوں میں آپ کی انڈاشے (اوری) کافی سست ہوجاتی ہے اوراس حالت میں جب اوری میں ایگس (انڈے) اوراسپرم ٹھہرتے ہیں توحمل ٹھہرجاتا ہے۔


اس طرح سے چارسے پانچ ماہ تک کوشش جاری رکھیں، لیکن اگریہ کوشش کامیاب نہیں ہوتی ہے توآپ سونو گرافی کے ذریعہ یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ حمل ٹھہرنے کے لئے خاتون کوکب سیکس کے دوران ساتھی سے الگ ہوجانا چاہئے۔ اس کے بعد لیبوریٹری میں شوہرکے اسپرم کو انجکشن سے صاف کیا جاسکتا ہے اوراس کے بعد سیدھے آپ کے پیٹ میں فرٹلائجیشن کے لئے رکھا جا سکتا ہے۔ ایسا کرنے سے آپ حمل کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آج کے وقت میں بانجھ پن کا علاج ممکن ہے، لیکن سب سے پہلے آپ کو صبرسے کام لینا ہوگا۔
First published: Dec 30, 2019 12:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading