உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Munawar Faruqui: منور فاروقی کااب تک کاسفر: کیسےملی شہرت اورپھر کیوں ہواتنازعات کاسامنا؟

    منور فاروقی کے شوز میں طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ تنقید کا پہلو بھی نظر آتا ہے۔

    منور فاروقی کے شوز میں طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ تنقید کا پہلو بھی نظر آتا ہے۔

    منور فاروقی کے یوٹیوب چینل پر 1.49ملین سبسکرائبرز ہیں۔ ان کی ویڈیوز کو ملا کر 93 ملین سے زیادہ ویوز ہیں۔ ان کے شوز کے مختلف حصے وائرل ہوتے رہتے ہیں، جس میں طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ تنقید کا پہلو بھی نظر آتا ہے۔

    • Share this:
    مشہور جواں سال کامیڈین منور فاروقی (Munawar Faruqui) نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے منتظمین پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے اپنے شوز کی منسوخی کے بعد ایک پوسٹ کیا ہے۔ پوسٹ میں انھوں نے جو باتیں لکھی ہیں؛ وہ ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔

    منور فاروقی کا حالیہ شو بنگلورو میں طئے تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو آنجہانی کنڑ اداکار پونیتھ راجکمار کی طرف سے چلائے جانے والے خیراتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا، لیکن شو کو اس بنیاد پر اجازت نہیں دی گئی کہ اس سے امن و امان کو خطرہ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

    پچھلے دو مہینوں میں منور فاروقی کے ممبئی، گوا اور گجرات میں طے شدہ شوز بھی توڑ پھوڑ کی دھمکیوں کی وجہ سے منسوخ کر دیے گئے تھے۔ حالیہ دنوں ایک پوسٹ کی وجہ سے فاروقی کو سوشل میڈیا پر زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے جب کہ بہت سے لوگ ان کے اسٹینڈ اپ کامک کو برقرار رکھنے یا اسے خیرآباد کہنے کے ضمن میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے متجسس ہیں۔


    منور فاروقی کون ہیں؟

    منور فاروقی اندور میں مقیم اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں۔ ان کے عمر تیس سال کے آپس پاس ہے۔ فاروقی کا تعلق گجرات کے جوناگڑھ سے ہے۔ ان کی پیدائش 28 جنوری 1992 کو ہوئی۔ ہندوستان میں انھیں سوشل انفلوئنسر کا بھی درجہ حاصل ہے۔ منور فاروقی کے کامک شوز میں نوجوان لڑکے لڑکیاں بلاکسی مذہبی تفریق کے بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔

    حالیہ تنازعہ کیا ہے؟

    گذشتہ دو مہینوں سے مسلسل توڑ پھوڑ کی مبینہ دھمکیوں پر فاروقی کے 12 شوز منسوخ کر دیے گئے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ’’کوڈ بائے‘‘ کہا ہے۔ جس سے کئی لوگ یہ مان رہے ہیں کہ شاید منور فاروقی کوئی بڑے فیصلہ لینے والے ہیں۔

    انھوں نے کیا کہا؟

    ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں فاروقی نے کہا کہ ’’نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا۔ اب بس! الوداع! ناانصافی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا نام منور فاروقی ہے اور یہ میرا وقت رہا، آپ لوگ شاندار سامعین تھے۔ الوداع! اب بس‘‘۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹر بیان میں شاعری کے طرز پر یہ جملے بھی لکھے ہیں کہ ’’ان کی نفرت کا بہانہ بن گیا ہوں، ہنسا کر کتنوں کا سہارا بن گیا ہوں، ٹوٹنے پے ان کی خواہش ہوگی پوری، صحیح کہتے ہیں، میں ستارہ بن گیا ہوں‘‘۔

    فاروقی سے متعلق پہلا عدالتی تنازعہ کب شروع کیا؟

    گجرات کے رہنے والے منور فاروقی کو 2 جنوری کو چار دیگر افراد کے ساتھ اس الزام میں گرفتار کیا گیا تھا کہ انھوں نے اسٹینڈ اپ شو کے دوران ’’ہندو دیوتاؤں کے خلاف توہین آمیز تبصرے‘‘ کیے تھے۔ دیگر گرفتار افراد کی شناخت ایڈون انتھونی، نلین یادو، پرکھر ویاس اور پریم ویاس کے طور پر کی گئی۔ یہ ان کے کامیڈی شو کے ایک کلپ کے ایک سال بعد آیا سامنا آیا تھا، جس میں انہوں نے گودھرا واقعہ کا حوالہ دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد ان کو کئی تنازعات میں کھیرا جا رہا ہے۔

    یوٹیوب فین فالونگ:

    منور فاروقی کے یوٹیوب چینل پر 1.49ملین سبسکرائبرز ہیں۔ ان کی ویڈیوز کو ملا کر 93 ملین سے زیادہ ویوز ہیں۔ ان کے شوز کے مختلف حصے وائرل ہوتے رہتے ہیں، جس میں طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ تنقید کا پہلو بھی نظر آتا ہے۔ وہیں ان کے تبصروں میں لکھا گئی ان کی تحریر کو سراہا بھی جاتا ہے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: