ہوم » نیوز » وطن نامہ

ڈبلیو ایچ او نے کووڈ 19 کے علاج میں HCQ کے ٹرائل پر لگائی عارضی روک ، ہندوستان نے بڑھایا تھا استعمال

ڈبیلوی ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد اس دوا کے فائدہ اور نقصان کو لے کر نتائج سامنے آپائیں گے ۔

  • Share this:

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) نے پیر کو کووڈ 19 وائرس کے علاج کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس متاثرین کے علاج کیلئے ملیریا کی دو ہائیڈراکسی کلوروکوین کے ٹرائل پر عارضی روک لگادی ہے ۔ جبکہ ہندوستان میں وزارت صحت نے کچھ دن پہلے ہی ایڈوائزری جاری کرکے اس دوا کے زیادہ استعمال کو منظوری دی تھی ۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اس بارے میں ٹویٹ کرکے جانکاری دی گئی ہے ۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو گروپ نے ہائیڈراکسی کلوروکوین کے ٹرائل پر عارضی روک لگا دی ہے ۔ ساتھ ہی ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ ڈیٹا کا تجزیہ کررہا ہے ۔

ڈبیلوی ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد اس دوا کے فائدہ اور نقصان کو لے کر نتائج سامنے آپائیں گے ۔

نیوز 18 پول : لاک ڈاون کھلنے پر یہ کام کب سے اور کیسے کریں گے آپ ؟

بتادیں کہ حکومت نے گزشتہ دنوں ہائیڈراکسی کلوروکوین کا استعمال کرنے کو لے کر ترمیمی ایڈوائزری جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ غیر کووڈ 19 اسپتالوں میں کام کررہے بغیر علامات والے صحت کارکنان بھی اس دوا کا استعمال کرسکیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی کنٹینمنٹ زون میں نگرانی اور کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق سرگرمیوں میں تعینات نیم فوجی دستہ اور پولیس کے جوان بھی اس دوا کا استعمال کرسکیں گے ۔
First published: May 26, 2020 12:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading