اپنا ضلع منتخب کریں۔

     راجستھان میں کون کرے گا کانگریس حکومت کی قیادت؟ گہلوت کے جواب نے بڑھائی پائلٹ کی ٹینشن!

    اشوک گہلوت نے بڑھائی سچن پائلٹ کی ٹینشن!

    اشوک گہلوت نے بڑھائی سچن پائلٹ کی ٹینشن!

    کوچی میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں حصہ لینے پہنچے اشوک گہلوت نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتیجے چاہے جو بھی ہوں، متحد ہوکر کام کرنا اور یہ یقینی کرنا ضروری ہے کہ پارٹی ایک مضبوط اپوزیشن ٹیم کے طور پر ابھرے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jaipur, India
    • Share this:
      کوچی: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (Ashol Gehlot) نے جمعہ کو واضح کردیا کہ وہ پارٹی کے کانگریس صدر عہدے کا الیکشن لڑیں گے۔ کوچی میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں حصہ لینے پہنچے اشوک گہلوت نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتیجے چاہے جو بھی ہوں، متحد ہوکر کام کرنا اور یہ یقینی کرنا ضروری ہے کہ پارٹی ایک مضبوط اپوزیشن ٹیم کے طور پر ابھرے۔

      راجستھان حکومت کی قیادت ان کے بعد کون کرے گا، اس پر گہلوت نے جو بیان دیا، اس سے پائلٹ کیمپ میں ٹینشن ضرور بڑھ گئی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے کانگریس کے صدر عہدے کا الیکشن لڑنے کا قیاس آرائیوں پر اشوک گہلوت نے کہا کہ ‘کانگریس کے دیگر دوست‘ بھی الیکشن لڑسکتے ہیں، لیکن پارٹی میں اتحاد اور سبھی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنا سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

      راجستھان میں گہلوت خیمہ سچن پائلٹ کی راہیں مشکل کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔
      راجستھان میں گہلوت خیمہ سچن پائلٹ کی راہیں مشکل کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔


      صحافیوں نے جب اشوک گہلوت سے پوچھا کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں راجستھان میں ان کے بعد کانگریس حکومت کی قیادت کون کرے گا تو انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا، ’موجودہ پارٹی صدر سونیا گاندھی اور راجستھان میں پارٹی معاملوں کے انچارج اجے ماکن اس سے متعلق فیصلہ لیں گے‘۔

      وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت آج شرڈی میں پہنچے اور سائیں بابا کے درشن کئے۔ یہاں صحافیوں نے جب ان سے دونوں عہدوں (کانگریس صدر اور وزیراعلیٰ) سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے کہا، ’یہ بات بے بنیاد ہے۔ میڈیا کی طرف سے بحث چھیڑی جا رہی ہے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتا۔ جب تک طے نہیں تھا کہ میں صدر عہدے کا الیکشن لڑ رہا ہوں، تب تک کوئی کیا بولے گا۔ میں صدر بننے کے بعد یہی بات کہوں گا کہ راجستھان میں جہاں سے میرا تعلق ہے، جس گاوں میں میں پیدا ہوا ہوں، وہاں کی خدمت زندگی بھر کرتا رہوں گا۔ یہ کہنے میں کیا حرج ہے۔ اس کا لوگ الگ الگ مطلب نکال لیتے ہیں‘۔

      دوسری جانب راجستھان میں گہلوت خیمہ سچن پائلٹ کی راہیں مشکل کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ گہلوت کیمپ پائلٹ کے سامنے راجستھان کے سینئر لیڈران کے نام آگے بڑھا سکتا ہے، جس میں اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی کا نام خاص طور پر شامل ہے
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: