உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا راجستھان میں گہلوت کی جگہ بنیں گے وزیراعلی؟ سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد پائلٹ نے کیا کہا

    کیا راجستھان میں گہلوت کی جگہ بنیں گے وزیراعلی؟ سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد پائلٹ نے کیا کہا

    کیا راجستھان میں گہلوت کی جگہ بنیں گے وزیراعلی؟ سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد پائلٹ نے کیا کہا

    Rajasthan Political Crisis: اس وقت راجستھان کے سیاسی بحران سے وابستہ بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ دراصل راجستھان میں وزیر اعلی عہدہ کے دعویدار مانے جارہے سچن پائلٹ نے جمعرات کی دیر شام کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Rajasthan
    • Share this:
      نئی دہلی : اس وقت راجستھان کے سیاسی بحران سے وابستہ بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ دراصل راجستھان میں وزیر اعلی عہدہ کے دعویدار مانے جارہے سچن پائلٹ نے جمعرات کی دیر شام کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد سچن پائلٹ نے کہا کہ سونیا گاندھی نے اطمینان سے میری بات سنی۔ حال کے دنوں میں راجستھان میں جو بھی واقعات پیش آئے ہیں، اس پر ان سے گفتگو ہوئی۔ راجستھان میں وزیر اعلی کون ہوگا کے سوال پر سچن پائلٹ نے کہا کہ میں نے اپنی بات کانگریس صدر تک پہنچادی ہے، اب وہ راجستھان کے بارے میں فیصلہ لیں گی ۔

      سچن پائلٹ نے کہا کہ میں یہی چاہتا ہوں کہ ہم لوگ محنت کرکے 2023 کا اسمبلی الیکشن جیتیں ۔ اس کیلئے ہم سبھی کو مل کر لڑنا ہوگا ۔ راجستھان کے حوالہ میں جو فیصلہ لینا ہے، وہ کانگریس پارٹی لے گی ۔ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ راجستھان سمیت دیگر ریاستوں میں کیسے کانگریس کی سرکار بنے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اشوک گہلوت نے ایک مرتبہ پھر کھیلا ڈبل گیم، کرسی بچانے کیلئے چلا یہ نیا داو؟


      سچن پائلٹ نے کہا کہ اگلے 12 مہینے میں محنت کرکے کانگریس کی سرکار بنائیں گے ۔ میری پہلی ترجیح ہے کہ راجستھان میں پانچ سال بی جے پی اور پانچ سال کانگریس کی روایت کو توڑنا ہے ۔ ہم لوگ دوبارہ کانگریس کی سرکار بناسکتے ہیں ۔ 2023 میں کیسے کانگریس کی سرکار دوبارہ بنے، ہمارا یہی آبجیکٹو ہے ۔ اس سمت میں جو کام کرنا ہوگا ، وہ کریں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کیا اودھم پور دھماکوں میں استعمال کیا گیا 'اسٹکی بم'؟افغان کنیکشن بنا ایجنسیوں کیلئے دردسر


      وہیں اس سے پہلے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو کہا کہ راجستھان کے وزیر اعلی پر کانگریس صدر سونیا گاندھی ایک دو دن میں فیصلہ کریں گی ۔ یعنی کہ اشوک گہلوت راجستھان کے وزیر اعلی بنے رہیں گے یا نہیں، اس پر کانگریس صدر سونیا گاندھی جلد ہی فیصلی لینے والی ہیں ۔

      کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کانگریس صدر الیکشن کو لے کر جوں کی توں صورتحال میں ہیں ۔ آئیے کل کا انتظار کریں، ہمیں ایک واضح تصویر ملے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: