اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وقف املاک : اگرمحافظ ہی لٹیرے ہوجائیں تو تحفظ کون فراہم کرے

    وقف بچاؤتحریک کے بانی مولانا کلب جواد کے مطابق  وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور  وزیر برائے اوقاف  بار بار وعدوں کے باوجود بھی سی بی آئی انکوائری نہیں کرارہے ہیں

    • Share this:
      اگرمحافظ ہی لٹیرے ہوجائیں تو تحفظ کون فراہم کرے ۔کچھ ایسا ہی معاملہ وقف املاک اور حکومتوں کارہا ہے۔ وقف املاک کے تحفظ کے لئے حکومت سنجیدہ نہیں ہے کیونکہ وقف کی خاصی املاک پر خود حکومت نے ہی قبضہ کر رکھاہے۔وقف بچاؤتحریک کے بانی مولانا کلب جواد کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر برائے اوقاف بار بار وعدوں کے باوجود بھی سی بی آئی انکوائری نہیں کرارہے ہیں۔ وقف بچاؤ تحریک کے بانی ایک لمبے عرصے سے وقف بورڈوں میں ہوئی بد عنوانیوں کی انکوائری کے لئے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔بار بار مطالبہ ہوتا ہے اور ہر بار ایک ہی جواب ملتاہے

      محسن رضا کے مطابق حکومت کی نیت صاف ہے لیکن مولانا کلب جواد کے مطابق حکومت بے ایمان ہے اور حکومت کی نیت صاف نہیں ہے۔حکومت نے خود ہی اربوں روپئے کی وقف املاک پر قبضہ کررکھاہے لہٰذا وہ سنجیدہ کیوں ہوگی۔یہی سبب ہے کہ بار بار مطالبوں کے باوجود بھی بد عنوان لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔یہ بھی ایک سچائی ہے کہ صرف یہی حکومت ذمہ دار نہیں دوسری پارٹیوں کی حکومتوں کے دور میں بھی وقف املاک کی خوب خرد برد کی گئی خوب لوٹا گیا خریدا اور بیچا گیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری و ساری ہےجس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ ہر طرح تباہ وبرباد صرف مسلمان ہورہے ہیں

      بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی راہل گاندھی کی نکتہ چینی کے ذریعہ سرخیوں میں بنے رہتے ہیں ۔ ایسے ہی ایک معاملے میں سوامی نے راہل گاندھی پر نشہ کرنے کا الزام لگایا اوراسے ٹویٹ بھی کیا جس کے خلاف کانپور کے محمد توحید نے سبرامنیم کے خلاف عدالت میں عرضی دی ۔ اس معاملے پر سماعت کی تاریخ بھی طے کردی گئی ہے
      First published: