اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں ہی کیوں ہوا اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کا روکہ؟ جانیے وجہ

    راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں ہی کیوں ہوا اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کا روکہ؟ جانیے وجہ

    راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں ہی کیوں ہوا اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کا روکہ؟ جانیے وجہ

    یہ مندر، جہاں مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی نے جمعرات کو رادھیکا مرچنٹ سے سگائی کی، امبانی فیملی کے دیوتا شری ناتھ جی کو وقف ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan, India
    • Share this:
      راجستھان کے راجسمند ضلع کے ناتھ دوارا شہر میں واقع شری ناتھ جی مندر، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کے افراد خاندان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یہ مندر، جہاں مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی نے جمعرات کو رادھیکا مرچنٹ سے سگائی کی، امبانی فیملی کے دیوتا شری ناتھ جی کو وقف ہے۔

      اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے فیملی کے ارکان اور دوستوں کی موجودگی میں مندر میں روایتی روکا تقریب میں سگائی کی۔ افراد خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سگائی کے بعد نوجوان جوڑے نے اپنی آنے والی زندگی کے لیے  بھگوان شری ناتھ جی کا آشیرواد لینے کے لیے مندر میں ہی دن گزارا۔

      اسی مندر سے ہوا تھا 5جی سروس شروع کرنے کا اعلان
      اس سال اکتوبر میں ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ نے شری ناتھ جی مندر سے ہی راجستھان میں 5جی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ناتھ دوارا مندر کے مہنت وشال بابا نے تب کہا تھا’یہ 5جی شری جی کے لیے ہے‘۔

      مکیش امبانی نے ستمبر میں مندر میں درشن کیے تھے اور مندر سے راجستھان میں 5جی سروس شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ 2015 میں بھی مکیش امبانی نے 4جی سروس شروع ہونے سے پہلے شری ناتھ جی مندر کے درشن کیے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      رادھیکا مرچنٹ نے نیویارک یونیورسٹی سے حاصل کی تعلیم، گجرات سے ہے خاص کنکشن

      یہ بھی پڑھیں:

      یہ ہے مندر کی تاریخ
      مندر کی ویب سائٹ کے مطابق، شری ناتھ جی کی مورتی کو 1665 میں ورنداون کے پاس گووردھن سے راجستھان لایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ، ’مورتی میواڑ کے دورے پر گئی تھی جسے پورا کرنے میں 32 مہینے لگے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: