உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیوں ہوا 19 سال کی انکتا بھنڈاری کا قتل؟ اتراکھنڈ کے ڈی جی پی کا بڑا انکشاف

    کیوں ہوا 19 سال کی انکتا بھنڈاری کا قتل؟

    کیوں ہوا 19 سال کی انکتا بھنڈاری کا قتل؟

    اتراکھنڈ کے مبینہ انکتا بھنڈاری قتل معاملے سے متعلق پولیس سربراہ اشوک کمار نے بتایا کہ 19 سال کی اس ریسپسنسٹ پر ریزارٹ کے مالک کے ذریعہ مہمانوں کو ‘خصوصی خدمات‘ فراہم کرنے کے لئے دباو ڈالا جا رہا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Dehradun, India
    • Share this:
      یمکیشور: اتراکھنڈ کے مبینہ انکتا بھنڈاری قتل معاملے سے متعلق پولیس سربراہ اشوک کمار نے بتایا کہ 19 سال کی اس ریسپسنسٹ پر ریزارٹ کے مالک کے ذریعہ مہمانوں کو ‘خصوصی خدمات‘ فراہم کرنے کے لئے دباو ڈالا جا رہا تھا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ لڑکی کی اپنے ایک دوست کے ساتھ ہوئی بات چیت سے یہ پتہ چلا ہے۔

      نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، متاثرہ نے اپنی دوست سے کہا تھا کہ جس ریزارٹ میں وہ کام کرتی ہے، اس کے مالک اور منیجر اس پر ریزارٹ میں آئے مہمانوں کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے کا دباو بنا رہے ہیں۔

      اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھونی نے حادثہ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اس خطرناک جرم کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔
      اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھونی نے حادثہ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اس خطرناک جرم کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔


      انکتا بھنڈاری کا پوسٹ مارٹم ہوا پورا

      واضح رہے کہ پوڑی کے چری کوٹ کی رہنے والی انکتا گنگا بھوگپور علاقے میں ونتارا ریزارٹ میں ریسپسنسٹ کے طور پر کام کرتی تھی اور 19 ستمبر سے لاپتہ تھی۔ جمعہ کی صبح اس کی لاش رشی کیش کی چلّا نہر سے برآمد کی گئی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ایمس رشی کیش میں انکتا بھنڈاری کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کے پورا ہونے کے بعد لاش اس کی فیملی لے کر چلی گئی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      انکتا بھنڈاری قتل سانحہ: اہم ملزم کے ریزارٹ میں مشتعل ہجوم نے لگائی آگ، والد-بھائی بی جے پی سے معطل

      یہ بھی پڑھیں۔

      اتراکھنڈ: لاپتہ 19سال کی ریسپسنسٹ کو قتل کرکے نہر میں پھینکا، بی جے پی لیڈرکا بیٹا گرفتار 

      پولیس نے انکتا بھنڈاری کے قتل کے الزام میں تین ملزمین ریزارٹ مالک پلکت آریہ، منیجر سوربھ بھاسکر اور اسسٹنٹ منیجر انکت گپتا کو گرفتار کیا ہے۔ اس قتل کا اہم ملزم پلکت آریہ ہری دوار کے بی جے پی لیڈر ونود آریہ کا بیٹا ہے۔ ونود آریہ سابق درجہ حاصل وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ حالانکہ اس حادثہ کے بعد ان کے بیٹے کا نام آنے کے بعد بی جے پی نے انہیں پارٹی سے معطل کردیا ہے۔

      قتل کرکے چیلا ندی میں پھینک دی انکتا کی لاش

      پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں پہلے تو ملزمین ٹال مٹول کرتے رہے اور پولیس کو گمراہ بھی کیا، لیکن سختی سے پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے انکتا کا قتل کرکے اس کی لاش چیلا نہر میں پھینکنے کی بات قبول کرلی۔ وہیں دوسری طرف اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھونی نے حادثہ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اس خطرناک جرم کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ جس کسی نے یہ جرم کیا ہے، اسے سخت سزا دی جائے گی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: