آرٹیکل 370 کی منسوخی : جموں وکشمیرکے سابق وزرائے اعلیٰ نظر بند کیوں ہیں؟: چدمبرم کا سوال

سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کو مسلسل حراست میں رکھے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔ چدمبرم نے ٹوئٹ کیا’’6 اگست سے حراست میں رکھے گئے تین وزرائے اعلی کو آزادی کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ دو سابق وزیراعلیٰ قید تنہائی اور ایک سابق وزیراعلیٰ نظر بند کیوں ہیں؟

Aug 15, 2019 12:19 PM IST | Updated on: Aug 15, 2019 12:19 PM IST
آرٹیکل 370 کی منسوخی : جموں وکشمیرکے سابق وزرائے اعلیٰ  نظر بند کیوں ہیں؟: چدمبرم کا سوال

سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی

سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کو مسلسل حراست میں رکھے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔چدمبرم نے ٹوئٹ کیا’’6 اگست سے حراست میں رکھے گئے تین وزرائے اعلی کو آزادی کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ دو سابق وزیراعلیٰ قید تنہائی اور ایک سابق وزیراعلیٰ نظر بند کیوں ہیں؟ علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کررہے سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کو کیوں حراست میں رکھا جا رہا ہے؟‘‘ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے وقت سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو نظربند یا حراست میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس پہلے بھی سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی ریاست ہونے کی وجہ سے ہی آئین کے آرٹیکل 370کو ہٹایا گیا ہے۔ چدمبرم نے کہا تھا کہ اگر جموں و کشمیر میں ہندوؤں کی تعداد زیادہ ہوتی توبی جےپی یہ قدم کبھی نہیں اٹھاتی۔انہوں نے مرکز کی بی جےپی کی قیادت والی حکومت پراقتدار کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانےکےلئے سخت مذمت کی۔

انہون نے الزام لگایا تھا کہ ملک کے 70سال کی تاریخ میں کسی ریاست کے ٹکڑے کر مرکز کے زیر انتظام ریاست بنانے والا یہ واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے اس مسئلے پر اپوزیشن پارٹیوں کے رخ پرعدم اطمینان کا اظہار کیاتھا اور کہا تھا کہ لوک سبھا میں بھلے ہی اکثریت نہیں تھی لیکن اے آئی اے ڈی ایم ،وائی ایس آر،کانگریس پارٹی،تلنگانہ راشٹر سمیتی ،بیجو جنتادل،عام آدمی پارٹی،ترنمول کانگریس اور جنتا دل (یونائیٹید)نے تعاون نہ کیا ہوتا تو یہ بل راجیہ سبھا میں منظور نہیں کیاجاتاتھا ۔انہوں نے کہاتھا کہ اپوزیشن کا رویہ بےحد افسوس ناک ہے۔ کانگریسی لیڈر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات بے حد خراب ہیں۔ریاست میں انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی ذرائع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جس سے صحیح اور حقیقی حالات کی اطلاع باہرنہیں آپارہی ہے۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com