جس بوائے فرینڈ نے ساتھ چھوڑ دیا ، اس کے ساتھ سیکس کی خواہش کیوں ہوتی ہے ؟
پیار سے سیکس کو الگ کرنا ہمیشہ ہی بہت آسان نہیں ہوتا ہے ۔ اپنے پارٹنر کے ساتھ جو آپ کی نزدیکیاں ہوتی ہیں وہ آپ کے جذبات سے وابستہ ہوتی ہیں ۔ یہ اچھی بات ہے کہ آپ نے اس بات کا کم از کم اعتراف کیا ہے کہ آپ کو ابھی بھی اپنے پرانے پارٹنر کے ساتھ سیکس تعلقات بنانے کی خواہش ہوتی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 11, 2021 02:35 PM IST

جس بوائے فرینڈ نے ساتھ چھوڑ دیا ، اس کے ساتھ سیکس کی خواہش کیوں ہوتی ہے ؟ ۔ علامتی تصویر ۔
جس بوائے فرینڈ نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ، اس کے ساتھ سیکس تعلقات بنانے کی خواہش میرے اندر کیوں ہوتی ہے ؟
اپنے پرانے دوست ، جس کے ساتھ آپ ماضی میں اتنے اچھے دن گزارے ہوں ، اس کے بارے میں اس طرح کا خیال آنا فطری بات ہے ۔ پیار سے سیکس کو الگ کرنا ہمیشہ ہی بہت آسان نہیں ہوتا ہے ۔ اپنے پارٹنر کے ساتھ جو آپ کی نزدیکیاں ہوتی ہیں وہ آپ کے جذبات سے وابستہ ہوتی ہیں ۔ یہ اچھی بات ہے کہ آپ نے اس بات کا کم از کم اعتراف کیا ہے کہ آپ کو ابھی بھی اپنے پرانے پارٹنر کے ساتھ سیکس تعلقات بنانے کی خواہش ہوتی ہے ۔
آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ اس کے ساتھ آپ نے سبھی جذباتی اور ذہنی تعلقات توڑ دئے ہیں یا ابھی بھی ذہنی طور پر آپ اس سے وابستہ ہیں ۔ سب کچھ اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ آپ نے اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق کس طرح توڑا ۔ بریک اپ کے بعد بھی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا درد کافی وقت تک رہتا ہے ۔ چونکہ آپ کے بوائے فرینڈ نے آپ کو چھوڑ دیا تو ہوسکتا ہے کہ آپ اس کو اس بات سے جوڑ کر دیکھ رہی ہیں کہ آپ کسی لائق نہیں ہیں اور اس کی وجہ خود اعتمادی کا کم ہونا ہے ، مگر آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔
خود اعتمادی کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اسی شخص کے ساتھ سیکس تعلقات بنانے کی خواہش ہوتی ہے جس نے اس کو مسترد کردیا ہے ۔ اس صورت میں وہ شخص اس کو سیکس کی نظر سے اور زیادہ پرکشش لگنے لگتا ہے ۔ اس فینٹیسی کو اپنے ذہن میں بار بار لاتے رہنے کی بجائے آپ کو زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ابھی بھی آپ اس ریلیشن شپ کو ختم نہیں مان رہی ہیں ۔
کئی مرتبہ ہم سوچتے ہیں کہ اگر ہم اپنے پرانے بوائے فرینڈ کے ساتھ دوبارہ تعلقات بناتے ہیں تو ہم ان باتوں کو بھلا پائیں گے اور اس وجہ سے اس کے ساتھ دوستی قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، مگر اس سے بریک اپ کا عمل مزید طویل ہوجاتا ہے ۔ اس کے ختم ہونے پر آپ کو مزید تکلیف ملے گی ۔ اس لئے آپ کو ان جذبات کو سمجھنا چاہئے ، آپ اس بارے میں اپنے قابل اعتماد دوستوں سے بات کیجئے اور ہوسکے تو کسی کاونسلر کی مدد لیجئے ۔ خود پر بھروسہ رکھئے اور سیکس یا دوستی کیلئے اپنے پرانے بوائے فرینڈ کے پاس لوٹنے کی بات ذہن سے نکال دیجئے ۔