ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: کورونا ویکسینیشن مہم کے خلاف کیوں ہے ہندو مہاسبھا؟

ہندو مہاسبھا نے ویکسین کے کارگر ثابت ہونے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ویکسینیشن مہم کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی لوگ کورونا ویکسین کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • Share this:
میرٹھ: کورونا ویکسینیشن مہم کے خلاف کیوں ہے ہندو مہاسبھا؟
میرٹھ: کورونا ویکسینیشن مہم کے خلاف کیوں ہے ہندو مہاسبھا؟

میرٹھ: انگلینڈ، روس اور امریکہ جیسے ممالک میں کورونا ویکسینیشن کی شروعات کے بعد اب جلد ہی ہندوستان میں بھی ویکسینیشن کی شروعات کی امید کی جا رہی ہے۔ حالانکہ عوامی سطح پر کس طرح ویکسینیشن کی مہم کی شروعات کی جائے گی، ابھی اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن ویکسینیشن کو لے کر مختلف سماجی اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس تعلق سے الگ الگ رائے رکھتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں میرٹھ میں جمعیۃ علماء ہند نے ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کی پیشکش کی ہے۔


وہیں دوسری جانب ہندو مہاسبھا نے ویکسین کے کارگر ثابت ہونے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ویکسینیشن مہم کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی لوگ کورونا ویکسین کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں اور اب یہ انتظار جلد ختم ہوتا نظر بھی آ رہا ہے، لیکن اسی کے ساتھ ہی جہاں کچھ سماجی اور ملّی تنظیمیں کورونا ویکسین کے سب تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کی پیشکش کر رہی ہیں وہیں ہندو مہاسبھا جیسی تنظیمیں کورونا ویکسین پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ویکسینیشن مہم کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ہندو مہاسبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما کا کہنا ہے کہ ویکسین کے نام پر فرما کمپنیاں محض لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہیں جبکہ اب تک ہوئے تجربے مکمّل طور پر کارگر نہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 19, 2020 11:59 PM IST