بی جے پی کےلئےآخرکیوں ضروری ہوگیا ہےمسلمانوں کا ساتھ؟

عیدالفطرکےموقع پرجب مرکزی حکومت نے5 کروڑمسلم طلبا کواسکالرشپ دینےکا اعلان کیا تو بی جے پی کے روایتی حامی سمجھے جانے والے سادھو سنتوں نے جم کرمخالفت کی۔

Jun 27, 2019 06:00 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 06:18 PM IST
بی جے پی کےلئےآخرکیوں ضروری ہوگیا ہےمسلمانوں کا ساتھ؟

بی جے پی کے لئے آخرکیوں ضروری ہوگیا ہے مسلمانوں کا ساتھ؟

مودی حکومت -2 کی تشکیل کے بعد سے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلمانوں کےتئیں اپنا رویہ تبدیل کرلیا ہے۔ دوسرے سیاسی جماعتوں پرمسلم خوش آمد کا الزام لگانے والی بی جے پی اس بارمسلمانوں کےتئیں کافی نرم ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ بھلے ہی اپوزیشن موب لنچنگ کےبہانے بی جے پی، مرکزاورریاستی حکومت کے خلاف حملہ بول رہا ہو، لیکن حکومت کے کئی فیصلے مسلمانوں کےمفاد میں جاتے ہوئے نظرآرہے ہیں، جس کی مخالفت بھی ہورہی ہے۔

عیدالفطرکےموقع پرجب مرکزی حکومت نے5 کروڑمسلم طلبا کواسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تو بی جے پی کے روایتی حامی سمجھے جانے والے سادھو سنتوں نے جم کرمخالفت کی۔ حالانکہ ابھی یہ کہنا جلد بازی ہوگی کہ اس اسکیم کو کس حد تک نافذ کیا جائے گا، کیونکہ مسلمانوں کی طرف سے یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ جو اسکیمیں تیارکی جاتی ہیں، انہیں نافذ نہیں کیا جاتا ہے۔

Loading...

بی جے پی کے اس پلان سے کانگریس سے دورہوگا مسلمان؟

اسکالرشپ کولےکرہنگامہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ حکومت نے لوک سبھا میں تین طلاق بل پیش کردیا اوراس کے سہارے وزیراعظم مودی نے سیدھے سیدھے کانگریس پرحملہ بولا۔ شاہ بانوکیس کے بہانے وزیراعظم کے حملے کے ساتھ عارف محمد خان کے بوتل میں بند اس جن کوباہرنکال دیا، جوکانگریس کی کمزورکڑی سمجھی جاتی ہے۔ ایسےمیں سوال یہ ہےکہ کیا عارف محمد خان کے بہانے بی جے پی ملک کی سیاست میں کانگریس کےمسلمانوں کے حامی ہونےکا بھرم توڑپائےگی۔

muslims

بی جے پی کےلئے مسلمان ضروری کیوں؟

بی جے پی کی اعلیٰ قیادت یہ جانتی ہے کہ مسلمانوں کو ساتھ  لئےبغیروزیراعظم نریندرمودی کی شبیہ محبوب لیڈرکی نہیں بن پائےگی۔ ساتھ ہی کم ازکم مسلمانوں کےایک طبقےکوساتھ  لئے بغیربی جے پی کی پورے ملک میں توسیع ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ کیرلا، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اورتلنگانہ جیسی ریاستوں میں جہاں سیاسی لڑائی شمال بنام جنوب کی ہے، وہاں مسلمانوں کوساتھ لئے بغیربی جے پی کی توسیع مشکل ہے۔

muslims2

کیا بی جے پی کے ساتھ آرہے ہیں مسلمان؟

مودی حکومت جس طرح سےکام کررہی ہے، اس سے ایک بات تو طے ہے کہ وہ مسلم رائے دہندگان اوراقلیتوں کی خوش آمد کی سیاست کوختم کرنا چاہتی ہے۔ تین طلاق بل کے سہارے جہاں حکومت مسلم خواتین کوانصاف دلانے کا دعوی کررہی ہے۔ وہیں اسکالرشپ کے سہارے ان بچوں کواپنے ساتھ لینےکی کوشش میں لگی ہے، جوآنے والے وقت کے رائے دہندگان ہیں۔

muslims3

وزیراعظم مودی اوربی جے پی صدرامت شاہ طویل حکمت عملی بنانے والوں میں جانے جاتے ہیں۔ 2019 کےعام انتخابات میں بی جے پی نےآرایس ایس اورشیوسینا جیسی اتحادیوں کے دباوکے بعد بھی رام مندرجیسےمدعوں کوچھوڑ کر'راشٹرواد' کومدعا بنایا اوراس میں کامیاب رہی۔ راشٹرواد کےسہارے بی جے پی دلت اورپسماندہ طبقات کےاس طبقےکواپنا ساتھ لانےمیں کامیاب رہی، جوبی جے پی کے روایتی مخالف مانےجاتے تھے۔

انل رائے کی رپورٹ

Loading...