ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کوروناوائرس سے جنگ:تلنگانہ کےشہروں میں پولیس عوام دوست تودیہات میں دشمن کیوں؟۔دیکھیں ویڈیو

آئیے آپکو دکھاتے ہیں تلنگانہ پولیس کے دو چہرے۔ایک تصویر میں پولیس بیداری پیدا کر نے کی کوشش کررہی ہے۔صاف صفائی اور گھر میں رہنے کا پیغام دے رہی ہے۔

  • Share this:

ملک بھر میں حالات بہتر کرنے کے لئے بیداری مہم جاری ہے۔غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے۔لوگوں میں ایک دوسرے کے لئے اپنائیت اور محبت دیکھی جا رہی ہے۔کورونا وائرس کی بیداری اور روک تھام کے لئے ہر کوئی کوشش کر رہا ہے۔پولیس انتظامیہ بھی اس کو شش کا حصہ ہیں۔تھمی ہوئی زندگی کے بیچ کچھ پریشانیاں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے جو کہ بے حد افسوس ناک ہے۔ آئیے آپکو دکھاتے ہیں تلنگانہ پولیس کے دو چہرے۔ایک تصویر میں پولیس بیداری پیدا کر نے کی کوشش کررہی ہے۔صاف صفائی اور گھر میں رہنے کا پیغام دے رہی ہے۔


پولیس جوان خود بھی بہتر انداز میں لوگوں کے درمیان بھروسہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔دوسری تصویر میں تلنگانہ کے جنگاؤ ں کی ہے جس میں کچھ لوگوں کو پولیس بے رحمی سے پیٹ رہی ہے۔گھر کے سامنے زمین پر گرا کر ۔اس پٹائی کے منظر کو اس شخص کی بیوی اور بیٹی بھی دیکھ رہی ہے۔یہ واقعہ جنگاؤں کے کنڈا پورم کا بتایا جا رہا ہے۔۔حالانکہ جنگاؤ ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو تلنگانہ پولیس کا ضرور ہے لیکن جنگاؤ ں علاقے کا نہیں ہے ۔مارکھاکر اٹھنے کی کوشش کے دوران پولیس جوتے سے اس شخص کے ہاتھوں مسلتی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔یہ دونوں تصویریں تلنگانہ پولیس کی دو الگ الگ چہروں کو دکھاتا ہے۔

First published: Apr 01, 2020 05:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading