خلائی دنیا میں پیرکو ہندوستان نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ مشن مون' کے تحت ہندوستان خلائی ہندوستانی خلائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ یعنی اسرو نے دوپہر 2:43 بجے پرچندریان -2 کی کامیاب لانچنگ کی۔ چاند پرقدم رکھنے والا یہ ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا مشن ہوگا۔ چندریان -2 ہندوستان کا چاند کا دوسرا مشن ہے۔ ہندوستان چاند پراپنا مشن تب بھیج رہا ہے جب اپولو 11 کے چاند مشن کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
چاند پراپنے یان کو اتارنے والا ہندوستان چوتھا ملک بن جائے گا۔ اس سے قبل امریکہ، روس اورچین ایسا کرچکے ہیں۔ کل مشن میں کلینڈرکا نام وکرم ہے اورروور کا نام پرگیان ہے۔ وکرم ہندوستان کے اسرو کے پہلے چیئرمین وکرم سارا بھائی کے نام پردیا گیا ہے۔
سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ لینڈراورروور کیا ہے؟ لینڈروہ ہے، جس گاڑی کے ذریعہ چندریان چاند پرپہنچے گا اور روور کا مطلب جو چاند پرپہنچنے کے بعد وہاں کے حالات کا جائزہ لےگا۔ چندریان -2 1.4 ٹن کا لینڈروکرم ساتھ لے جا رہا ہے، 27 کلو گرام کے روور 'پرگیان' کوچندرما کے جنوبی قطب پردو کریٹروں کے درمیان اونچی سطح پر اتارے گا۔ اترنے کے بعد 'پرگیان' چاند کی مٹی کا کیمیائی تجزیہ کرے گا۔ جبکہ'وکرم' چندرما کی جھیلوں کو ناپےگا اور دوسری چیزوں کے علاوہ لونرکرسٹ میں کھدائی بھی کرے گا۔
چندرما کے جنوبی قطب پر آج تک کوئی یان نہیں اترا ہے۔ چندریان -2 ایسا کرنے والا پہلا یان بنے گا۔ سال 2009 میں چندریان -1 کے ذریعہ چندرما کی سطح پرپانی کی موجودگی کا پتہ لگانے کے بعد سے ہندوستان نے وہاں پانی کی تلاش مسلسل جاری رکھی ہے۔ یہ مشن اس لئے بھی بے حد خاص ہے کیونکہ چاند پرپانی کا پتہ لگانے کے بعد ہی وہاں زندگی کے امکانات کوطاقت ملے گی۔
چاند پراترکرخلائی عظیم طاقت بننے کی خواہش دنیا کے کئی ممالک کی ہے۔ بڑے ممالک ایک ایسی 'اسپیس ریس' کی طرف قدم بڑھا چکے ہیں، جس کے آئندہ 200 سال تک جاری رہنے کے آثارہیں۔ کولڈ وارکے بعد اس ریس کے کھلاڑی زیادہ طاقتوراور جدید تکنیک سے مزین ہیں۔ 21 ویں صدی کی اس اسپیس ریس میں امریکہ اورروس جیسے روایتی عظیم طاقت کے ساتھ ساتھ چین اورہندوستان جیسے نئے ابھرتے ہوئے عظیم طاقت بھی میدان میں ہیں، جو اس مقابلے کو اوربھی زیادہ دلچسپ بنا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ہندوستان نے آج اپنے خلائی یان چندریان -2 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کرکے اپنا پہلا قدم بڑھا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے لئے خلا میں امیدوں کے کئی دروازے کھل گئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔