اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jagdeep Dhankhar VP Candidate:نائب صدارتی عہدے کے لئے دھنکڑ ہی کیوں، کیا ممتا کا مقابلہ کرنے کا ملا انعام؟

    Jagdeep Dhankhar Becomes Vice Presidential Candidate of NDA: ممتا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور جاٹ لیڈر ہونے کی وجہ سے دھنکھڑ نائب صدر کے امیدوار کے طور پر بی جے پی کی پہلی پسند بن گئے ہیں۔ دراصل بنگال میں جہاں بھی بی جے پی نہیں پہنچ پائی، دھنکھڑ نے وہاں گورنر کے طور پر بات چیت کرنے کی کوشش کی۔

    • Share this:
      Jagdeep Dhankhar Becomes Vice Presidential Candidate of NDA:مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار ہوں گے۔ دھنکھڑ کو امیدوار بنا کر بی جے پی نے بڑا سیاسی داو کھیلا ہے۔ دھنکھڑ جولائی 2019 میں بنگال کے گورنر بنے۔ اس کے بعد ان کا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے مسلسل ٹکراؤ ہوتا رہا۔ دونوں کے درمیان کشیدگی اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ وزیر اعلیٰ نے گورنر کو ٹوئٹر پر بلاک کر دیا تھا۔ آئیے جانتے ہیں کہ این ڈی اے نے دھنکھڑ کو نائب صدر کے عہدے کا امیدوار کیوں بنایا؟

      ممتا کا مقابلہ
      جولائی 2019 میں گورنر بننے کے بعد اسی سال دسمبر میں طالب علموں نے جادھو پور یونیورسٹی کے باہر دھنکھڑ کو روکا اور کالے جھنڈے دکھائے۔ تب سے، دھنکھڑ بنگال میں امن و امان کی صورتحال اور وہاں کی حکومت کے کردار کے بارے میں کافی آواز اٹھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس کے ذریعے وہ لکھتے رہے کہ گورنر کے اختیارات کیا کہتے ہیں اور وزیر اعلیٰ کس طرح گورنر کو مطلع کرنے کے پابند ہیں۔

      جاٹ چہرہ اور کسان
      دھنکھڑ کا تعلق راجستھان سے ہے، ایک کسان خاندان سے وہ تعلق رکھتے ہیں اور جاٹ برادری سے آتے ہیں۔ مودی حکومت کے خلاف کسانوں کی تحریک میں جاٹ کسان بھی بڑی تعداد میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں جاٹ ووٹروں اور کسانوں کی تعداد نمایاں ہے۔ جاٹ ووٹر کئی حلقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ اگلے سال راجستھان میں بھی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ غور کرنے والی بات ہے کہ دھنکھڑکی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی صدر جے پی نڈا نے انہیں ’کسان کا بیٹا‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بی جے پی کا بڑا اعلان، جگدیپ دھنکھڑ ہوں گے NDA کے نائب صدر عہدہ کے امیدوار

      یہ بھی پڑھیں:
      Maharashtra: اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کی تبدیلی! ایکناتھ شندے نے دی کابینہ میں...!

      بی جے پی کے لئے دھنکھڑ اس لئے بہتر امیدوار
      ممتا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور جاٹ لیڈر ہونے کی وجہ سے دھنکھڑ نائب صدر کے امیدوار کے طور پر بی جے پی کی پہلی پسند بن گئے ہیں۔ دراصل بنگال میں جہاں بھی بی جے پی نہیں پہنچ پائی، دھنکھڑ نے وہاں گورنر کے طور پر بات چیت کرنے کی کوشش کی۔ دوسری طرف جب ایک اور جاٹ لیڈر اور میگھالیہ کے موجودہ گورنر ستیہ پال ملک ان دنوں مرکزی حکومت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں تو بی جے پی نے دھنکھڑ کو نائب صدر کے عہدے کا امیدوار بنا کر جاٹ برادری تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: