ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سرکاری گائیڈ لائن کے ساتھ 25 نکاتی شرائط پرکیوں ناراض ہیں محرم اور رام لیلا کمیٹیاں 

اُترپردیش میں حکومت نے 21 ستمبر سے سماجی، سیاسی اور مذہبی تقریبات میں 100 افراد کی پابندی کے ساتھ پروگراموں کے انعقاد کی اجازت دی ہے۔ تاہم 25 نکاتی شرائط کی پابندی سے محرم کے بعد اب چہلم اور رام لیلا کے انعقاد میں بھی مشکلات پیدا ہونے سے محرم اور رام لیلا کمیٹیوں کے ذمہ داران مایوس ہیں۔

  • Share this:
سرکاری گائیڈ لائن کے ساتھ 25 نکاتی شرائط پرکیوں ناراض ہیں محرم اور رام لیلا کمیٹیاں 
سرکاری گائیڈ لائن کے ساتھ 25 نکاتی شرائط پرکیوں ناراض ہیں محرم اور رام لیلا کمیٹیاں 

میرٹھ: اُترپردیش میں حکومت نے 21 ستمبر سے سماجی، سیاسی اور مذہبی تقریبات میں 100 افراد کی پابندی کے ساتھ پروگراموں کے انعقاد کی اجازت دی ہے۔ تاہم 25 نکاتی شرائط کی پابندی سے محرم کے بعد اب چہلم اور رام لیلا کے انعقاد میں بھی مشکلات پیدا ہونے سے محرم اور رام لیلا کمیٹیوں کے ذمہ داران مایوس ہیں اور حکومت سے رعایت دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سرکاری گائیڈ لائن اور عمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن اور ان لاک کے دوران بھی عید الفطر اور عیدالاضحیٰ سے لےکر محرم  رکشا بندھن اور جنم اشٹمی تک تمام تیوہارگھر کی چہار دیواری کے اندر منائے گئے۔ تاہم اب بازار اور کاروبار کھلنے کے بعد مذہبی پروگراموں کے بھی انعقاد کی اجازت دی گئی، لیکن مذہبی رہنماؤں اور انتظامیہ کمیٹیوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاگو کی گئی شرائط پر مکمّل طور پر عمل کرتے ہوئے مذہبی پروگراموں کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔


 میرٹھ میں محرم کے بعد اب چہلم میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد میں پیدا ہو رہی دشواری سے انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران مایوس ہیں اور حکومت سے رعایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

میرٹھ میں محرم کے بعد اب چہلم میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد میں پیدا ہو رہی دشواری سے انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران مایوس ہیں اور حکومت سے رعایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


میرٹھ میں محرم کے بعد اب چہلم میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد میں پیدا ہو رہی دشواری سے انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران مایوس ہیں اور حکومت سے رعایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں محرم کمیٹی کےبذمہ داران کا ماننا ہےبکہ مذہبی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں یو پی حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے جس طرح کی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے اور احکامات جاری کرتے ہوئے شرائط رکھی گئی ہے، ایسے میں امام بارگاہوں میں مجالس کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
وہیں میرٹھ کی صدر رام لیلا کمیٹی کے ذمہ داران بھی حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاگو کی گئی شرائط سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ رام لیلا کمیٹی کے ذمہ داران کے مطابق احتیاطی اقدامات کے ساتھ رام لیلا منچن کا پروگرام کیا جا سکتا ہے، لیکن 100 افراد کی پابندی کی شرائط کے ساتھ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد ممکن نہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 30, 2020 01:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading