بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے ان دنوں فتووں کے شہر دیوبند کے علما ناراض چل رہے ہیں۔ علمائے کرام دراصل کرشنا جنم اشٹمی کے موقع پر شاہ رخ خان کے ذریعہ مٹکی پھوڑے جانے سے ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ ہوں یا کوئی بھی، جو بھی اسلام کے خلاف کام کرتا ہے وہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔
شاہ رخ خان کے جنم اشٹمی کا تیوہار منانے پر دیوبندی علما کا کہنا ہے کہ "شاہ رخ خان کا جنم اشٹمی منانا غیراسلامی ہے۔ اپنے گھر پردوسرے مذہب کا تیوہارمنانا شاہ رخ خان کو اس کے مذہب سے الگ کردیتا ہے"۔
آپ کوبتادیں کہ پیر کو بھگوان کرشن کے جنم اتسو منایا گیا ۔ اس موقع پر فلم ادا کار شاہ رخ خان نے بھی اپنے گھر پر جنم اشٹمی کا تیوہار منایا اور دہی ہانڈی توڑی۔ اسی بات پر دیوبندی عالم ناراض ہیں۔
عالم دین سالم اشرف قاسمی نے کہا کہ ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا ملک ہے اوریہاں ایک دوسرے کیخوشیوں میں شریک ہونا اور آپس میں یہ بتانا کہ ہم سب ایک ہیں۔ نہ تو اسلام اس سے روکتا ہے اور نہ منع کرتا ہے۔ البتہ کسی دوسرے مذہب کے تیوہار کو اپنے یہاں منانا اس آدمی کو مذہب سے نکال دیتا ہے، جس فلمی شخصیت کا نام آپ لے رہے ہیں، اس پر دارالعلوم نے فی الحال کوئی فتویٰ تو نہیں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم جنس پرستی جرم تو نہیں مگرغیر فطری عمل، ہم اس طرح کے تعلقات کو فروغ نہیں دیتے: آرایس ایس سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔