உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کام کی بات : کب خواتین میں  کم ہونے لگتی ہے سیکس کی خواہش ؟ پڑھیں یہ رپورٹ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    کیا ایک دو بچوں کی پیدائش کے بعد خاتون میں سیکس کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے

    • Share this:

      سوال : کیا ایک دو بچوں کی پیدائش کے بعد خاتون میں سیکس کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے ؟
      ڈاکٹر پارس شاہ
      جواب : شادی کے ابتدائی دو - پانچ سال تک میاں بیوی کا آپسی لگاو دونوں کے درمیان سیکس اور محبت کے تعلقات کو ترو تازہ رکھتا ہے ۔ مانا جاتا ہے کہ ایک دو بچوں کی پیدائش کے بعد خواتین میں سیکس کی خواہش کم ہوجاتی ہے ۔ ایک ریسرچ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد خواتین میں سیکس کی خواہش کم پائی گئی ہے ۔ چھوٹے بچوں کی ماں میں غیر شادی شدہ خواتین یا شادی شدہ مرد سے بھی کم سیکس کی خواہش پائی گئی ہے ۔
      احمد آباد کی گائیکنولاجسٹ اور انفرٹیلیٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر ارچنا شاہ نے 16 سے 40 سال کے کل 1269 مردو خواتین کی سیکس لائف کا سروے کیا، جس میں گزشتہ کچھ سالوں میں اپنی سیکس لائف میں پریشانی کے شکار مردوں سے زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔ 41 فیصد خواتین نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک دو مہینے ایسے تھے جب ان کی سیکس میں دلچسپی کم ہوگئی تھی جب کہ ہر 10 میں سے ایک خاتون نے بتایا کہ ان کی سیکس کرنے کی خواہش گزشتہ چھ مہینے سے زیادہ وقت سے کم ہوگئی ہے ۔ وہ طویل عرصہ سے یہ پریشانی جھیل رہی ہیں۔
      ریسرچ میں یہ بھی سامنےآیا کہ پہلی مرتبہ سیکس کے وقت تلخ تجربے سے گزرنے والے مرد یا خاتون اپنی سیکس لائف میں دیگر کے مقابلہ میں زیادہ پریشانیوں سے متاثر تھے ، وہ سیکس صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے جوش ، انتہا تک پہنچنے میں ناکامی یا پھر سرعت انزال کی پریشانی سے جھوجھ رہے تھے ۔
      جیسے جیسے مرد اور خاتون کی عمر بڑھتی ہے ، ویسے ویسے سیکس سے وابستہ پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔ صحتمند افراد کے موازنہ میں غیر صحتمند افراد میں سیکس سے وابستہ پریشانیاں زیادہ ہوتی ہیں ۔ اسی طرح جو اپنے پارٹنر سے سیکس سے وابستہ پریشانیوں کی بابت بات کرتے ہیں ان کی پریشانیاں بات نہ کرنے والوں سے زیادہ تھیں ۔
      ۔(ڈاکٹر پارس شاہ ساندھیہ ملٹی اسپشلیٹی ہاسپیٹل احمد آباد ، گجرات میں چیف کنسلٹنٹ سیکسولاجسٹ ہیں)۔
      اگر آپ کے دل میں کوئی بھی سوال یا تجسس ہے تو آپ اس ای میل پر ہمیں میل بھیج سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ آپ کے سبھی سوالوں کا جواب دیں گے۔
      Ask.life@nw18.com

      First published: