ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بیوی نے شوہر پرلگائے سنگین الزامات، کہا میری زندگی بن گئی ہے ویب سریز کی کہانی

پولیس نے آدتیہ مہتا کو مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار کرلیاہے۔ ملزم کا تعلق نیلسن اسکوائر ، چھندواڑہ روڈ ، ناگپور سے ہے ۔ملزم کی والدہ کسم اور اس کی تیسری اہلیہ انیتا مراولی کے خلاف بھی شکایت درج کی گئی ہے۔

  • Share this:
بیوی نے شوہر پرلگائے سنگین الزامات، کہا میری زندگی بن گئی ہے ویب سریز کی کہانی
ملزم کی والدہ کسم اور اس کی تیسری اہلیہ انیتا مراولی کے خلاف بھی شکایت درج کی گئی ہے۔

وسیم انصاری


ممبئی :ملزم آدتیہ مہتاکی ملاقات مئی 2020 میں مشرقی کندوالی کے گولڈ جم میں ہوئی تھی۔ اس دوران ، مہتا نے خود کو طلاق شدہ قرار دیا اور متاثرہ خاتون کے ساتھ قربت حاصل کی اور کنبہ کی رضامندی سے ، گذشتہ سال مئی میں لاک ڈاؤن کے دوران دونوں نے گھر میں شادی کرلی۔ متاثرہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ آدتیہ اسے شادی کے بعد ناگپور میں اپنے گھر لے گیا۔جب وہ اس سے کئی بار رشتہ قائم کرنے کی کوشش اور منع کرنے پر اس کی پٹائی کیا کرتا تھا۔مہتا نے اس سے گھر کا سامان لانے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کئے.۔پیسہ نہ دینے پر مار پیٹ کی گئی۔اس بیچ مہتا نے متاثرہ سے تقریباً ڈھائی لاکھ روپئے کیس وصول کر کئے ہیں۔ دریں اثنا ، مہتانے متاثرہ سے قریب 6 لاکھ مالیت کے زیورات حاصل کرلیے۔ اسی کے ساتھ ہی متاثرہ خاتون کے بیگ سے 25،000 نقدبھی نکال لیا ہے۔جب وہ اس سے کئی بار رشتہ قائم کرتارہا اور انکار پراس کی پٹائی کرتا رہا۔ آدتیہ مہتا نےگھر کا سامان لانے کے نام پر لاکھوں روپئے مالیت کی رقم نہ دینے پر ماں نے اسے مار پیٹ پیٹ کردی۔


سمتانگر پولیس نے 31 سالہ ٹیچر کو اس سے شادی کرنے کا لالچ دے کر خود کو طلاق شدہ بتاکر اس سے شادی کرنے اور ٹیچر سے زبردستی غیر فطری تعلقات بنا نے کا الزام لگایاہے۔اس کے علاوہ سونے کے زیورات اور رقم حاصل کرنے کے لیے ذہنی طور پر اذیتیں دینے کا الزام عائد کیاہے۔ جس کے بعد پولیس نے آدتیہ مہتا کو مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار کرلیاہے۔ ملزم کا تعلق نیلسن اسکوائر ، چھندواڑہ روڈ ، ناگپور سے ہے ۔ملزم کی والدہ کسم اور اس کی تیسری اہلیہ انیتا مراولی کے خلاف بھی شکایت درج کی گئی ہے۔اپنی شکایت میں متاثرہ خاتون نے آدتیہ مہتاپر الزام لگایاہے کہ آدتیہ نے دھوکہ دے کر دیگر سات خواتین کے ساتھ بھی جسمانی تعلقات قائم کیے ہیں اور کئی خواتین کے ساتھ اس نے شادی بھی رچائی ہے۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ اس شوہر نے اس کی زندگی کو ویب سریز کی کہانی بنادیاہے۔ متاثرہ خاتون نے ایک یوٹیوب ویڈیو بھی بنایاہے۔


وکیل کا کہنا ہے کہ آدتیہ مہتا ایک گینگ چلاتا ہے جس کا مقصد خواتین کو بہکانا اور ان سے شادی کرنا ہے۔ پھر جسمانی استحصال کرکے ان کا پیسہ لینا۔ آدتیہ نے اب تک 5 خواتین سے شادی کی ہے اور ان کے ساتھ رقم کمائی ہے۔کہا کہ اس خاتون کی اگست 2020 کی شکایت کے بعد پولیس نے دفعہ 498،497،376،377 کے تحت مقدمہ درج کیا اور اس معاملے کی تحقیقات کے دوران ملزم آدتیہ مہتا کو اجین سے گرفتار کیا۔ ملزم کو 8 دن کے لئے پولیس تحویل میں رکھا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Feb 25, 2021 09:31 PM IST