உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رشتے کو کردیا تار تار، شوہر کے رہتے ہوئے دیور پر آیا دل تو بیوی نے شوٹرس کو سپاری دے کر کروا دیا قتل

    Bihar News: شوہر کے رہتے ہی بیوی دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات میں اس قدر پاگل ہوگئی کہ شوٹرس کی مدد سے شوہر کا ہی قتل (Husband Murder) کروا دیا۔ یہ حادثہ گزشتہ 15 اگست کو پیش آیا ہے۔ پولیس نے اس سنسنی خیز قتل کا (Lakhisarai Murder Case) انکشاف کرتے ہوئے شوٹر اور بیوی سمیت چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

    • Share this:
      لکھی سرائے: شوہر کے رہتے ہی بیوی دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات میں اس قدر پاگل ہوگئی کہ شوٹرس کی مدد سے شوہر کا ہی قتل (Husband Murder) کروا دیا۔ یہ حادثہ گزشتہ 15 اگست کو پیش آیا ہے۔ پولیس نے اس سنسنی خیز قتل کا (Lakhisarai Murder Case) انکشاف کرتے ہوئے شوٹر اور بیوی سمیت چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دیور سے ناجائز تعلقات میں شوہر رکاوٹ بن رہا تھا، جس کے بعد شوہر کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بیوی نے ہی بنالیا۔ اس حادثہ کو اپنے دیور کی مدد سے انجام بھی دے دیا، لیکن پولیس کے آگے ان کی تمام ہوشیاری رائیگاں چلی گئی۔

      قتل کا یہ حادثہ بہار کے لکھی سرائے ضلع کے ہلسی تھانہ علاقے کے گورا گاوں کا ہے۔ قتل کا انکشاف کرتے ہوئے ایس پی سشیل کمار نے بتایا کہ گزشتہ 15 اگست کو دیر شام ہلسی تھانہ علاقہ کے گورا کے بہیار میں سریندر یادو کی نامعلوم مجرمین نے چار گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اس معاملے میں تین نامزد اور دو نامعلوم لوگوں پر مہلوک کی بیوی کے ذریعہ ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ اس واردات کے بعد ایس پی سشیل کمار نے ایس ڈی پی او رنجن کمار کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کی، تب جاکر اس سنسنی خیز واردات کا انکشاف ہوا۔

      ایس پی نے بتایا کہ مہلوک کی اہلیہ کا اس کے دیور سے ناجائز تعلقات گزشتہ 10 سالوں سے چلا آرہا تھا۔ اس ناجائز تعلقات میں شوہر سریندر یادو رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ اسی کو لے کر اہلیہ گلفل دیوی نے سپاری (رشوت) دے کر شوہر کو ہی راستے سے ہٹا دیا جبکہ مہلوک کی اہلیہ کے ذریعہ مہلوک کے بھانجے کے ذریعہ لڑکی بھگانے میں قتل کی بات کہہ کر پانچ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔ تحقیق کے دوران یہ معاملہ پوری طرح سے غلط پایا گیا۔ ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں اہلیہ گلفل دیوی کے علاوہ شوٹر سنیل کمار مستری عرف کمپیوٹر، رودل ڈھاڑھی اور مہلوک کے بھائی رویندر یادو کو گرفتار کرلیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: