Bihar News:نو سال سے لاپتہ بیوی ملی زندہ، کرلی تھی دوسری شادی، قتل کے الزام میں سزا بھی کاٹ چکا تھا شوہر
Bihar News: ایس ایس پی ہرپریت کور نے بتایا کہ نو سال قبل خاتون کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں شوہر کو بھی جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اب خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان قلمبند کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سات سال سے لاپتہ خاتون کا سراغ نہ ملتا تو اسے مردہ تصور کیا جاتا۔
Bihar News: ایس ایس پی ہرپریت کور نے بتایا کہ نو سال قبل خاتون کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں شوہر کو بھی جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اب خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان قلمبند کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سات سال سے لاپتہ خاتون کا سراغ نہ ملتا تو اسے مردہ تصور کیا جاتا۔
گیا: بہار کے گیا ضلع کے مفصل تھانہ علاقے کے ابگیلا میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ بہار پولس کی لاپرواہی سے جڑا ہے۔ درحقیقت وہ بیوی جس کے شوہر کو اغوا اور قتل کے الزام میں تین ماہ جیل کاٹنا پڑی، وہ بازار میں زندہ گھومتی ہوئی پائی گئی۔ اس سلسلے میں متاثرہ کے شوہر وجے کمار نے بتایا کہ اس کی بیوی اوشا کماری اچانک بھاگ گئی تھی۔
سسرال والوں نے کردیا تھا کیس شوہر کے مطابق بیوی کئی بار گھر سے بھاگ کر پٹنہ کے میٹھا پور میں اپنے ماموں کے گھر چلی جاتی تھی۔ لیکن جب وہ سال 2013 میں بھاگی تو واپس نہیں آئی، کافی تلاش بھی کی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا، جس کے بعد اس کے چھوٹے بھائی رنجیت کمار اور والدہ کے خلاف اغوا اور قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی۔ اوشا کے اہل خانہ کی جانب سے مفصل تھانے میں کیس کیا گیا۔ ایسے میں پولیس نے شوہر کو ملزم بنا کر جیل بھیج دیا۔ وہ تین ماہ کی سزا کاٹ کر واپس آیا تھا۔ وجے مستری کا کام کرتا ہے۔
ساتھ ہی بہنوئی رنجیت کمار نے بتایا کہ ان کا نام کسی طرح پولیس نے تفتیش سے ہٹا دیا ہے۔ جبکہ خاتون کی ساس کو ہائی کورٹ سے ضمانت لینا پڑا۔ یہ معاملہ ابھی تک عدالت میں چل رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اس کی بہن شام کو دودھ لینے بازار گئی تو اس نے اپنی بھابھی کو دیکھا جس سے وہ حیران رہ گئی اور گھر والوں کو اطلاع دی۔
بھابھی نے گھر جانے سے کردیا انکار اپنی بھابھی کو دیکھنے کے بعد جب اس کی نند نے اسے گھر چلنے کو کہا تو اوشا نے دوبارہ شادی کرنے کی بات کی اور گھر جانے سے انکار کردیا۔ اس کی اطلاع تھانہ مفصل کی پولیس کو ملی تو پولیس نے خاتون کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ فی الحال اسے پولیس کی حراست میں رکھا گیا ہے۔
وہیں اس معاملے پر گیا ایس ایس پی ہرپریت کور نے بتایا کہ نو سال قبل خاتون کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں شوہر کو بھی جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اب خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان قلمبند کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سات سال سے لاپتہ خاتون کا سراغ نہ ملتا تو اسے مردہ تصور کیا جاتا۔ یہاں وہ نو سال بعد ملی ہے۔ اس وقت جو بھی ثبوت مل جاتے، اس کی بنیاد پر کارروائی کی جاتی۔ اب اگر صحیح معاملہ سامنے آیا ہے تو اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔