உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پڑوسی کے پیار میں حیوان بن گئی بیوی، شوہر کے قتل کے بعد تھانے میں درج کرائی لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر

     شوہر کے رہتے ہوئے عاشق کے پیار میں ایک خاتون ایسی پاگل ہوئی کہ اس نے نہ صرف شوہر کا قتل کروا دیا، بلکہ لاش کو ٹھکانے لگانے کے بعد پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کرانے جا پہنچی۔ معاملہ ضلع کے جھنجھار پور انو منڈل کا ہے۔

    • Share this:
      مدھوبنی: شوہر کے رہتے ہوئے عاشق کے پیار میں ایک خاتون ایسی پاگل ہوئی کہ اس نے نہ صرف شوہر کا قتل کروا دیا، بلکہ لاش کو ٹھکانے لگانے کے بعد پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کرانے جا پہنچی۔ معاملہ ضلع کے جھنجھار پور انو منڈل سے جڑا ہے، جہاں شادی شدہ خاتون نے پڑوس میں رہنے والے اپنے عاشق کے چکر میں اس حادثہ کو انجام دیا۔

      بیوی نے عاشق اور اس کے دوستوں کی مدد سے شوہر کا قتل کروا دیا اور تھانے میں جاکر شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کرا دی۔ حادثہ مدھے پور تھانہ کے بیٹھ بھگوان پور گاوں کا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں اس سنسنی خیز معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد ملزم بیوی سلاخوں کے پیچھے بھیج دی گئی ہے، جبکہ خاتون کا عاشق اور اس کے دو ساتھی ابھی بھی فرار ہیں، جن کی تلاش میں پولیس کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ جھنجھار پور ایس ڈی پی او آشیش آنند کے مطابق، ملزم خاتون کا نام چاندنی سنگھ ہے، جس کا بھیٹھ بھگوان پور گاوں میں اپنے پڑوس میں رہنے والے راجکمار سنگھ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھا۔

      بتایا جارہا ہے کہ ناجائز تعلقات کے سبب ہی چاندنی سنگھ نے راجکمار سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں کی مدد سے اپنے شوہر نرنجن سنگھ کا گلا دباکر قتل کردیا اور لاش ٹینگراہا ندی میں پھینک دی۔ قتل کے وقت نرنجن سنگھ سوئے ہوئے تھے۔ ایس ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد چاندنی سنگھ نے بڑے ہی ہوشیاری سے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ مدھے پور تھانے میں درج کرادی۔ رپورٹ میں چاندنی سنگھ نے بتایا کہ نرنجن سنگھ گاوں کے ہی سروج کرن کے یہاں ڈرائیوری کرتا تھا۔ 10 جولائی کی شام نشے کی حالت میں گھر لوٹا اور پیسے کے مطالبے کو لے کر مارپیٹ کرنے کے بعد گھر سے کہیں باہر چلا گیا۔

      آخر کار پولیس کے ذریعہ پورے معاملے کی تکنیک تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ گزشتہ دو سال سے چاندنی سنگھ کا اپنے پڑوسی راجکمار سنگھ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ 8 جولائی کو چاندنی سنگھ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر نرنجن سنگھ کے قتل کی سازش رچی اور 10 جولائی کی رات اپنے گھر مین ہی راجکمار سنگھ اور اس کے دو دوستوں کے ساتھ مل کر سونے کی حالت میں نرنجن سنگھ کا گلا دباکر قتل کردیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: