உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی کو تھا شوہر کے خفیہ بیماری کا شکار ہونے کا خدشہ، کولڈ ڈرنگ میں زہر ملاکر لے لی جان

    بیوی کو تھا شوہر کے خفیہ بیماری کا شکار ہونے کا خدشہ، کولڈ ڈرنگ میں زہر ملاکر لے لی جان

    بیوی کو تھا شوہر کے خفیہ بیماری کا شکار ہونے کا خدشہ، کولڈ ڈرنگ میں زہر ملاکر لے لی جان

    Husband Murder: جھارکھنڈ کی نگری دھنباد (Dhanbad) میں ایک شخص کی مشکوک حالات میں موت ہوگئی۔ حادثہ ضلع کے مہودا تھانہ علاقے کا ہے۔ مہلوک اجے کے اہل خانہ نے اپنی بہو پر ہی قتل کا الزام لگایا ہے۔ الزام ہے کہ اجے کا قتل اس کی بیوی تمنو کمار کے ذریعہ کولڈ ڈرنکس (Cold Drinks) میں زہر دے کر کی گئی ہے۔

    • Share this:
      دھنباد: جھارکھنڈ کی نگری دھنباد (Dhanbad) میں ایک شخص کی مشکوک حالات میں موت ہوگئی۔ حادثہ ضلع کے مہودا تھانہ علاقے کا ہے۔ مہلوک اجے کے اہل خانہ نے اپنی بہو پر ہی قتل کا الزام لگایا ہے۔ الزام ہے کہ اجے کا قتل اس کی بیوی تمنو کمار کے ذریعہ کولڈ ڈرنکس (Cold Drinks) میں زہر دے کر کیا گیا ہے۔ اجے کو 16 نومبر کو اس کی بیوی کے ذریعہ گھر میں کولڈ ڈرنک پینے کو دیا گیا تھا، جس کے بعد اجے کی طبیعت بگڑ گئی۔ وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑا تھا، جس کو علاج کے لئے گھر والے بوکارو بی جی ایچ میں داخل کرائے، جہاں اس کی حالت نازک ہونے پر رانچی میڈیکل اسپتال لے جایا گیا۔ رانچی میڈیکل اسپتال میں علاج کے دوران اجے کی موت ہوگئی۔

      بیوی پر ہی شوہر کے قتل کا الزام

      اہل خانہ نے مہودا تھانہ کے سامنے لاش کو رکھ کر مہلوک کی بیوی، ان کے ساس اور سسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ فیملی کے لوگوں نے بتایا کہ شوہر-بیوی میں آئے دن مارپیٹ، جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ بیوی کو شوہر پر خفیہ بیماری کا خدشہ تھا تو وہیں شوہر کو بیوی پر کسی دیگر نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا، جس کی وجہ سے شوہر بیوی میں ہمیشہ تنازعہ ہوتا رہتا تھا۔

      موت سے قبل درج کرایا بیان

      موت سے پہلے اس نے بوکارو بی جی ایچ اسپتال میں سیکٹر-4 تھانہ کے پولیس عہدیدار کے سامنے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ شادی دو سال قبل املہ آباد تھانہ علاقے کے تلگڑھیا کے ماتحت سرپھور بستی میں مہر داس کی بیٹی تنو کماری کے ساتھ ہوئی تھی، لیکن شادی کے بعد سے ہی اس کی بیوی اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی اور اسے اور اس کی فیملی کو برباد کرنے کی دھمکی دیتی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      خاتون یوگا ٹیچر نے ساتھی کو پہلے کھلایا کھانا، پھر کاٹ دیا پرائیویٹ پارٹ، بولیں- 'I AM SORRY'


      مہلوک اجے کے بھائی نے کہا کہ اس کی بھابھی نے کولڈ ڈرنکس میں زہر دے کر اس کے بھائی کا قتل کیا ہے۔ مہلوک اجے کے والد نے کہا کہ اس کی بہو کے کسی نوجوان سے ناجائز تعلقات ہیں۔ دیر رات چھپ کر وہ کسی سے بات کرتی تھی۔ اجے کے روکنے پر پوری فیملی کو برباد کرنے کی دھمکی دیتی رہتی تھی۔ مہلوک کے والد نے بتایا کہ بہو اور اس کے والدین نے کولڈ ڈرنکس میں زہر دے کر میرے بیٹے کا قتل کیا ہے۔ متاثرہ فیملی نے اب انتظامیہ سے انصاف کی گہار لگائی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: