سوال: ہماری شادی کو ایک سال ہوگئے ہیں اور جسمانی اور ذہنی طور پر ابھی سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے، لیکن جس ایک بات کی تشویش مجھے ستائے جا رہی ہے، وہ یہ ہے کہ میری بیوی ہمیشہ ہی اندھیرے میں سیکس کی خواہش کا اظہار کرتی ہے... میں اسے اپنی سوچ بدلنے کو راضی نہیں کر پاتا، لیکن سچ یہ ہے کہ میں اس کے جسم کو اجالے میں دیکھنا چاہتا ہوں... برائے مہربانی بتائیں کہ میں کیا کروں؟
آدمی اندھیرے میں بھی خوشیاں تلاش کرسکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ لائٹ کو سوئچ آن کرنا نہ بھولیں۔ وہ اجالے میں اپنی جسم کیوں نہیں دکھانا چاہتی ہے، اس کے ایک سے زیادہ اسباب ہوسکتے ہیں۔ جسم کو لے کر عدم تحفظ، سیکس کو لے کر دقیانوسی باتیں، بیڈ روم کا ماحول اور سیکس سے متعلق جوش کچھ اس طرح کی باتیں ہیں، جو اس کے اسباب ہوسکتے ہیں۔ چلئے ہم ان وجوہات پر غور کریں۔
کئی خواتین کو اپنی جسم (وہ جس طرح سے ہے) قبول کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔ اپنے جسم کے بارے میں یہ عدم تحفظ اس میڈیا کی دین ہے، جس نے جسم کی غلط اورناقص تصویر پیش کرتی ہے کہ ایک آئیڈیل جسم کیسے ہوسکتا ہے۔ آپ کی اہلیہ کی روشنی میں سیکس سے منع کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ وہ اپنے پیٹ کی حالت اور لٹکتی ہوئی چھاتی اور اپنے جسم کی اسی طرح کی دیگر خامیوں کو لے کر اطمینان نہیں محسوس کر رہی ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ اجالے یا روشنی میں جانے پر خود کو کم سیکسی سمجھتی ہوں۔ یہ مایوسی کی بات ہے کہ بیشتر خواتین یہ نہیں جانتی ہیں کہ مرد ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال بھی نہیں کرتا۔
یہاں آپ ان کی مدد کرسکتے ہیں اور ان کے جسم کی بناوٹ کی تعریف کرکے اور یہ بتاکر کہ کیسے ان کے جسم کو دیکھ کر آپ کو جوش آتا ہے اور اگر آپ کو یہ زیادہ واضح طور پر دیکھنے کو ملے تو اس سے آپ کو اور زیادہ سیکس کے لئے جوش پیدا ہوگا۔ اس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ آپ کے پیار اور سمجھ بھرے الفاظ ان کا دل جیت سکتے ہیں۔ سیکس کے دوران ان سے آنکھیں ملاتے رہئے تاکہ آپ ان کے جسم پر زیادہ دھیان دے رہے ہیں، اس بارے میں ان کی تشویش ختم ہوسکے۔ ان سے آنکھ ملانے سے ان کی کئی پریشانیاں آسان ہوجائیں گی۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کے بیڈ روم کا ایل ای ڈی بلب شاید اتنا زیادہ روشنی دیتا ہے کہ یہ کسی کو بھی کچھ بھی محسوس ہونے کی اجازت دے دیتا ہے، صرف سیکسی ہونے کا نہیں۔ برائے مہربانی بازار جائیں اور اپنے لئے موم بتیاں یا ہمالین سالٹ لیمپ خرید لائیں۔ اپنے کمرے میں کچھ لال بلب لگاکر بھی آپ روشنی کو بڑھا سکتے ہیں۔ چمڑی (skin) پر اس کی لائٹ اسے اور زیادہ سیکسی بنا دیتی ہے۔ یہ سب کچھ آسان طریقے ہیں، اس حالات کو ٹھیک کرنے کے۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کی اہلیہ کو اندھیرے میں سیکس سے زیادہ لطف آتا ہوگا۔ کئی لوگوں کے لئے لائٹ رکاوٹ بن جاتی ہے۔ انہیں ایسی باتوں سے بچانا ہوتا ہے، جس کے سبب ان کی توجہ ہٹ سکتی ہے۔ پھر، جب ہمارے کسی اندرکے احساس کا راستہ رکاوٹ بنا دیا جائے تو دوسرے احساس سرگرم ہوجاتے ہیں۔ اس لئے، جب وہ دیکھ نہیں پاتی ہیں تو اس حالت میں وہ چھونے کے تئیں زیادہ حساس ہوجاتی ہیں۔ اگر یہ بات ہے تو آپ ان کی آنکھ بند کرنے کا تصور کرسکتے ہیں۔ کچھ موم بتیاں جلا لیجئے تاکہ آپ ان کے جسم کو دیکھ سکیں اور ان کی آنکھ کو ڈھک دیجئے تاکہ انہیں کچھ بھی دکھائی نہ دے۔ اس سے دونوں کو فائدہ ہے۔
ان اطلاعات کی بنیاد پر آپ ان سے بات کیجئے۔ یہ پتہ کرنے کے لئے ان میں سے کون سا کارگر ہے اور پھر اس کے موافق آپ اس کا حل نکال لیجئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔