ہوم » نیوز » وطن نامہ

دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے سے کیا انکار تو شوہر نے وہاٹس ایپ پر وائرل کردیا پرائیویٹ ویڈیو

اترپردیش کے آگرہ میں ایک شوہر کی گھنونی کرتوت سامنے آئی ہے ۔ خاتون نے اپنے شوہر پر فحش ویڈیو بنانے اور اس کو وہاٹس ایپ پر شیئر کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

  • Share this:
دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے سے کیا انکار تو شوہر نے وہاٹس ایپ پر وائرل کردیا پرائیویٹ ویڈیو
دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے سے کیا انکار تو شوہر نے وائرل کردیا پرائیویٹ ویڈیو

اترپردیش کے آگرہ میں ایک شوہر کی گھنونی کرتوت سامنے آئی ہے ۔ خاتون نے اپنے شوہر پر فحش ویڈیو بنانے اور اس کو وہاٹس ایپ پر شیئر کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے نشیلا جوس پلا کر پہلے اس کا فحش ویڈیو بنایا اور پھر اپنے دوستوں کو وہاٹس ایپ پر بھیج دیا ۔


خاتون نے تاج گنج تھانہ میں جو شکایت درج کرائی ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ شوہر نے اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے مجبور کیا ، مگر جب اس نے اس سے انکار کردیا تو ایک روز شوہر نے اس کو نشیلا جوس پلا کر اس کی فحش ویڈیو کلپ بنائی اور پھر اس کو دوستوں کو وہاٹس ایپ پر بھیج دیا ۔


خاتون نے بتایا کہ شوہر کے دوستوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنے کا دباو ڈالنے کی وجہ سے ہی وہ اپنے مائیکہ چلی گئی تھی ، لیکن جب شوہر کے واپس بلانے پر وہ سسرال نہیں گئی تو اس نے ویڈیو کو کچھ وہاٹس ایپ گروپ میں ڈال دیا ، جس کے بعد خاتون نے آگرہ کے تاج گنج تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔

First published: Aug 29, 2019 08:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading