உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ajit Pawar: پورے مہاراشٹرمیں خصوصی فنڈز کریں گے مختص، اجیت پوار نے دیا بڑا بیان

    ویٹر سے تشبیہ دیتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر نے کہا کہ جب وہ خدمت کرنا شروع کریں گے، تو وہ پورے مہاراشٹر کی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔ لیکن یہ ایک انسانی رجحان ہے۔

    • Share this:
      مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار (Maharashtra Deputy Chief Minister Ajit Pawar) نے اتوار کے روز کہا کہ وہ ریاست کے تمام علاقوں کے لیے فنڈز مختص کریں گے لیکن وہ ضلع پونے کے حلقہ بارامتی کے لیے کچھ زیادہ فراخ دل ہوں گے جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔

      نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا کہنا ہے کہ میں مہاراشٹر میں ہر جگہ کچھ فنڈز دوں گا اور ایسا کرتے ہوئے میں یہاں (بارامتی میں) بھی فنڈز مختص کروں گا۔ آپ کو اس میں شک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں۔ ویٹر ان لوگوں کو تھوڑا سا اضافی کھانا پیش کرتا ہے جو اس کے قریب ہوتے ہیں۔ پوار فنانس پورٹ فولیو بھی رکھتے ہیں۔

      ویٹر سے تشبیہ دیتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر نے کہا کہ جب وہ خدمت کرنا شروع کریں گے، تو وہ پورے مہاراشٹر کی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔ لیکن یہ ایک انسانی رجحان ہے۔ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نمبٹ (بارامتی کا ایک گاؤں، جہاں پوار تھے) بارامتی کا نمبر آئے گا، میں تھوڑی اضافی خدمت کروں گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: