ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

چین کے معاملہ پر راجناتھ سنگھ کا کانگریس کو جواب ، میں انکشاف کردوں تو چہرہ دکھانا مشکل ہوجائے گا

Rajnath Singh attacks Congress on China issue : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج کچھ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ذریعہ ، کانگریس کے ذریعہ ہمارے فوجی جوانوں کی بہادری پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے ۔

  • Share this:
چین کے معاملہ پر راجناتھ سنگھ کا کانگریس کو جواب ، میں انکشاف کردوں تو چہرہ دکھانا مشکل ہوجائے گا
چین کے معاملہ پر راجناتھ سنگھ کا کانگریس کو جواب ، میں انکشاف کردوں تو چہرہ دکھانا مشکل ہوجائے گا

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے تشہیری مہم زوروں پر ہے ۔ اس مرتبہ انتخابی تشہیر میں چین کا ایشو حاوی نظر آرہا ہے ۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ چینی فوج کے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کے الزام پر مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جواب دیا ہے ۔ ہفتہ کو پٹنہ میں منعقدہ این ڈی اے کی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر میں نے انکشاف کردیا تو چہرہ دکھانا مشکل ہوجائے گا ۔


وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج کچھ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ذریعہ ، کانگریس کے ذریعہ ہمارے فوجی جوانوں کی بہادری پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے ، کہا جارہا ہے کہ چین آکر 1200 مربع کلو میٹر زمین پر قبضہ کرلیا ۔ انکشاف میں کردوں گا ... چہرہ دکھانا مشکل ہوجائے گا ۔



کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر حملہ بولتے ہوئے راجناتھ سنگھ یہی نہیں رکے ۔ انہوں نے 1962 کی تاریخ کا بھی تذکرہ کیا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آپ تعلیم یافتہ لوگ ہیں ، 1962 سے لے کر 2013 تک کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجئے ، میں وزیر دفاع ہونے کے ناطے سینہ ٹھوک کر کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے فوجی جوانوں نے اس مرتبہ جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے ، ملک کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے ۔

دراصل بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی جس بھی ریلی کو خطاب کررہے ہیں ، سرحد پر جاری چین کے ساتھ کشیدگی کا تذکرہ ضرور کررہے ہیں ۔ راہل گاندھی اپنی ہر انتخابی ریلی میں دعوی کررہے ہیں کہ چین کئی مربع کلومیٹر تک ہندوستانی سرحد میں گھس آیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 31, 2020 09:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading