ہوم » نیوز » وطن نامہ

اتراکھنڈ : وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کا استعفی طے ، دھن سنگھ ہوں گے اگلے وزیر اعلی : ذرائع

بتایا جارہا ہے کہ گورنر سے ملاقات کے بعد وزیراعلی راوت اپنے عہدہ سے استعفی دے سکتے ہیں ۔ اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعلی راوت نے دہلی میں بی جے پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کے بعد ممکنہ طور پر اپنی کرسی بچالی ہے ۔

  • Share this:
اتراکھنڈ : وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کا استعفی طے ، دھن سنگھ ہوں گے اگلے وزیر اعلی : ذرائع
اتراکھنڈ : وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کا استعفی طے ، دھن سنگھ ہوں گے اگلے وزیر اعلی : ذرائع

اتراکھنڈ میں جاری سیاسی بحران کو لے کر اب دھیرے دھیرے تصویر صاف ہونے لگی ہے ۔ سیاسی ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اب سے کچھ ہی دیر بعد تین بجے پریس کانفرنس کریں گے ۔ اس کے بعد شام چار بجے گورنر سے ملاقات کرکے استعفی دے سکتے ہیں ۔ دوپہر تین بجے کی پریس کانفرنس میں ہی وزیر اعلی راوت ریاست کے اگلے وزیر اعلی کے نام کی تجویز پیش کرسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی لیڈر دھن سنگھ راوت اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کی ریس میں سب سے آگے چل رہے ہیں ۔


وہیں اتراکھنڈ میں جاری سیاسی گہماگہمی مزید تیز ہوگئی ہے ۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ وزیر اعلی راوت نے دہلی میں بی جے پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کے بعد ممکنہ طور پر اپنی کرسی بچالی ہے ، لیکن گورنر سے ملاقات کرنے کی خبروں کے بعد راوت کے عہدہ پر بنے رہنے کے امکان کو کم کرکے ہی دیکھا جارہا ہے ۔


وہیں اس سے پہلے راوت اور اتراکھنڈ کے بی جے پی کے کئی سینئر لیڈروں نے دہلی میں اعلی قیادت کے ساتھ بات چیت کی ، جس میں اتراکھنڈ کے سیاسی بحران کا حل تلاش کرلینے کا دعوی کیا جارہا تھا ۔ لیکن اب جبکہ وزیر اعلی راوت اور اتراکھنڈ کے گورنر کی ملاقات کی خبریں آرہی ہیں تو اس کے بعد ریاستی حکومت میں قیادت کی تبدیلی کو لے کر سیاست گرم ہوگئی ہے ۔


بتادیں کہ کچھ ہی دیر پہلے اتراکھنڈ میں آبزرور کے طور پر گئے دشینت گوتم نے نیوز18 کو بتایا تھا کہ اتراکھنڈ میں سب ٹھیک ٹھاک ہے ۔ وزیر اعلی راوت دہلی میں مرکزی قیادت سے ملنے آئے تھے ، کیونکہ دہلی میں بی جے پی کا مندر ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 09, 2021 02:13 PM IST