உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا سپریم کورٹ کی پناہ لیں گے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین؟ کپل سبل نے کیا دیا مشورہ

    سپریم کورٹ کی پناہ لیں گے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین!

    سپریم کورٹ کی پناہ لیں گے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین!

    ایسی خبر ہے کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین (CM Hemant Soren) کو مبینہ طور پر نا اہل قرار دینے کی سفارش سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط کو گورنر کے ذریعہ عوامی نہیں کئے جانے کے خلاف عرضی داخل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین (CM Hemant Soren) دہلی میں بڑے وکیلوں کے رابطے میں ہیں۔ ہیمنت سورین، سپریم کورٹ (Supreme Court) کے سینئر وکیل کپل سبل (kapil sibal) سے قانونی مشورہ لے رہے ہیں۔

      ایسی خبر ہے کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو مبینہ طور پر نااہل قرار دینے کی سفارش سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط کو گورنر کے ذریعہ عوامی نہیں کئے جانے کے خلاف عرضی داخل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے متعلق ہیمنت سورین سپریم کورٹ کی پناہ میں جاسکتے ہیں۔

       ہیمنت سورین، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل سے قانونی مشورہ لے رہے ہیں۔
      ہیمنت سورین، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل سے قانونی مشورہ لے رہے ہیں۔


      ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے دہلی دورے سے متعلق ریاست میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کردیا ہے۔ کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس درمیان جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے ہیمنت سورین کا نجی دہلی دورہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمعہ کے روز رانچی لوٹ آئیں گے۔

      ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، دہلی میں گورنر کے کے فیصلے کا انتظار کے درمیان سپریم کورٹ میں قانونی لڑائی کی طرف بڑھنے کے لئے قانون کے ماہرین سے رائے لے کر کوئی بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: