ہوم » نیوز » وطن نامہ

حزب المجاہدین کی دھمکی: کشمیریوں کے ساتھ کچھ ہوا تو باہر سے آئے مزدوروں کو مار ڈالیں گے

حزب المجاہدین کے آپریشن کمانڈر ریاض نائیکو نے منگل کو جاری 17 منٹ کے آڈیو میں کہا 'اگر کسی کشمیری کےساتھ کچھ ہوتا ہے تو یاد رکھیں کہ جو لوگ یہاں مزدور کے طور پر کام کرنے کیلئے آئے ہیں انہیں نہیں بھیجا جائے گا'۔

  • Share this:
حزب المجاہدین کی دھمکی: کشمیریوں کے ساتھ کچھ ہوا تو باہر سے آئے مزدوروں کو مار ڈالیں گے
پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی تصویر

پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر جیش محمد کے ذریعے کئے گئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے ملک میں کشمیریوں کے خلاف غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی درمیان حزب المجاہدین کے آپریشن کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی کشمیری کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو وہ باہر سے آئے مزدوروں کو مار ڈالیں گے۔

پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کئی کشمیریوں کو مبینہ طور پر پیٹنے، رہائش گاہ اور ہاسٹل سے باہر نکالنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جموں میں کئی گاڑیوں کو جلا دیا گیا اور توڑ۔پھوڑ کی گئی۔

حزب کے آپریشن کمانڈر ریاض  نائیکو نے منگل کو جاری 17 منٹ کے آڈیو میں کہا 'اگر کسی کشمیری کےساتھ کچھ ہوتا ہے تو یاد رکھیں کہ جو لوگ یہاں مزدور کے طور پر کام کرنے کیلئے آئے ہیں انہیں نہیں بھیجا جائے گا'۔

ریاض نائیکو نے کہا کہ  'کشمیر میں فوج کے ظلم' کے سبب پلوامہ جیسے حملے ہوتے ہیں۔ جس خود کش حملہ آور نے اس حملے کو انجام دیا پلوامہ ضلع کا رہنے والا 21 سال کا سی۔گریڈ کا دہشت گرد تھا۔

آڈیو میں نائیکو نے کہا، "اپنی فوج کو واپس بلا لو یہی حل ہے۔ جو لوگ فوجیوں کے قتل پر پچھتا رہے ہیں اور ہمیں دہشت گرد کہتے ہیں انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ 2018 کے بعد سے اکیلے ہندستان نے 400 سے زیادہ لوگوں کو افسوسناک موت دے ڈالی ہے'۔


(آکاش ہاسن)
First published: Feb 21, 2019 08:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading