اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کا بڑا فیصلہ : حکومت کے خلاف اب یہ قدم اٹھائے گا بورڈ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نےتین طلاق قانون کے خلاف عرضی داخل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔لکھنؤ میں منعقدہ جلسے میں یہ بڑا فیصلہ لیاگیاہے۔بورڈ نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔

    • Share this:
      آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نےتین طلاق قانون کے خلاف عرضی داخل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔لکھنؤ میں منعقدہ جلسے میں یہ بڑا فیصلہ لیاگیاہے۔بورڈ نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کا کہناہے کہ تین طلاق سے متعلق قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا جائے گا۔اس تعلق سے بورڈ ممبران نے قرار داد منظور کی ہے۔بورڈ کے مطابق تین طلاق قانون سے شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔

       



      اتناہی نہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کا کہناہے کہ اس قانون کی وجہ سے مسلم خواتین مفلسی کا شکارہوجائیں گی۔ بورڈ نے یہ بھی کہا کہ یونیفارم سیول کوڈ سے ملک کو خطرات لاحق ہے اور اس سے ملک کے تکثیری مزاج کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ حکومت کو ایسے کسی بھی معاملے میں پیش رفت سے بازرہنے کا مشورہ دیاہے۔بورڈ کا کہناہے کہ سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کی جائیگی۔ایودھیا معاملے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ موافق فیصلے کا بورڈ کو یقین ہے۔بورڈ کوعدالت سے انصاف ملنے کی اُمید ہے۔ بورڈ کا کہناہے کہ شرعیت کے مطابق مسجد کی زمین منتقل نہیں ہوسکتی
      First published: